سعودی آرامکو کے پہلی مرتبہ حصص کی فروخت کے لیے اثاثوں کا تخمینہ 17 کھرب ڈالر

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2019, 7:38 PM | خلیجی خبریں |

 ریاض 8  1 نومبر (آئی این ایس انڈیا)سعودی آرامکو ابتدائی طور پر اپنے ڈیڑھ فی صد حصص سعودی اسٹاک ایکس چینج (تداول) کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کررہی ہے۔سعودی آرامکو کے ابتدائی حصص کی فروخت (آئی پی او) کے لیے پراسیپکٹس کے مطابق کمپنی کے اثاثوں کا تخمینہ 16 سے17 کھرب ڈالر لگایا جائے گا اور اس کے ایک حصص کی قیمت 30 سے 32 ریال (8 سے 8۰53 ڈالر) مقرر کی جائے گی۔البتہ حتمی قیمت کا اعلان پانچ دسمبر کو کیا جائے گا۔ تخمینے کے مطابق آرامکو کو حصص کی ابتدائی فروخت سے 24 سے ساڑھے 25 ارب ڈالر کی رقم حاصل ہوگی۔اگر موخرالذکر رقم حصص کی فروخت سے حاصل ہوتی ہے تو یہ چین کی ای کامرس فرم علی بابا کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ علی بابا نے 2014ء  میں حصص کی فروخت سے 25 ارب ڈالر کی رقم حاصل کی تھی۔آئی پی او کے ترمیمی پراسپیکٹس کے مطابق آرامکو کے حصص اہل غیرملکی سرمایہ کاروں اور سعودی عرب میں سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔کمپنی نے بنکوں اور کارپوریٹ اداروں کے لیے بولی کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ چار دسمبر مقرر کی ہے جبکہ چھوٹے سرمایہ کار آج 17 نومبر سے 28 نومبر تک حصص کی خرید کے لیے درخواست فارم دے سکتے ہیں۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے خام تیل کے بڑے خریدار ملک چین نے آرامکو کے حصص خرید کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اس کے سرکاری ادارے اور کمپنیاں دس ارب ڈالر مالیت کے حصص کی خرید کے لیے سعودی کمپنی سے بات چیت کررہے ہیں۔سعودی آرامکو نے 2019ء  کے پہلے نو ماہ میں 68 ارب ڈالر منافع حاصل کرنے کی اطلاع دی ہے۔اس طرح یہ دنیا میں سب سے منافع بخش کمپنی ہے۔سعودی عرب کے ملکیتی الجزیرہ بنک کے سرمایہ کاری کے شعبے الجزیرہ کیپٹل میں تحقیق کے سربراہ طلحہ نذر نے سعودی آرامکو کی حالیہ بہتر کارکردگی کے پیش نظر کہا ہے کہ یہ کمپنی اب بھی اپنے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ بیس کھرب ڈالر لگوانے میں کامیاب ہوجائے گی۔انھوں نے آیندہ سال 2020ء  میں آرامکو کے حصص داران میں 75 ڈالر کے منافع کی تقسیم کا حوالہ دیا ہے۔دبئی سے تعلق رکھنے والی فرم گیٹ کیپٹل کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر منطہر ہلال نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ”آرامکو کے حصص کی چھوٹے سرمایہ کار بڑی مانگ کررہے ہیں،اسی وجہ سے نصف فی صد حصص ان کے لیے مختص کیے جارہے ہیں۔اگرچہ یہ تھوڑی شرح لگ رہی ہے مگر حقیقی معنوں میں یہ بہت زیادہ ہے۔شعبہ بنک کاری کے ذرائع کے مطابق آرامکو ابتدائی طور پر دو فی صد حصص فروخت کرنا چاہتی ہے۔ان میں ڈیڑھ فی صد حصص پیشہ ور سرمایہ کاروں اور اداروں کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔پراسپیکٹس میں جن نمایاں مالیاتی اداروں کے ذریعے آرامکو کے حصص فروخت کیے جائیں گے،ان کے نام بھی دیے گئے ہیں۔ ان میں جے پی مورگن، بوفا میرل لینچ،مورگن اسٹینلے، الراجحی کیپٹل اور فرسٹ ابوظبی بنک شامل ہیں۔اس میں حصص کی فروخت کے قواعد وضوابط بھی بیان کیے گئے ہیں اور حصص داران آرامکو کے حصص پہلی مرتبہ خرید کرنے کے بعد 12 مہینے کے عرصے میں انھیں آگے فروخت نہیں کرسکیں گے۔ البتہ وہ کسی غیر ملکی حکومت یا اس سے وابستہ کسی تزویراتی حصص دار کو ان کی فروخت کرسکیں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...