سعودی عرب کی مسلح افواج دنیا کی 17ویں اور عرب ممالک کی دوسری طاقت ور فوج قرار

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2021, 7:20 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 20/جنوری (آئی این ایس انڈیا) مسلح افواج کی طاقت کے اعتبار سے جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں سعودی عرب کی فوج دنیا کی 17 ویں بڑی اور عرب ممالک کی دوسری بڑی فوج قرار دی گئی ہے۔

"گلوبل پاورز" کی ویب سائٹ کے ذریعہ جاری کردہ دنیا کے طاقتور ترین افواج کی فہرست میں سعودی عرب کیوکو 2021 کی فوجی طاقت کی درجہ بندی میں دنیا میں 17 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

سعودی عرب کی فوج مصری فوج کے بعد عرب دنیا کی دوسری اور خلیجی ممالک کی پہلی بڑی افواج قرار دی گئی ہے۔ اس طرح سعودی عرب نے فوجی طاقت کے اعتبار سے اسرائیلی فوج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مشرق وسطی کے خطے میں چوتھا نمبر حاصل کیاہے جب کہ اسرائیل کا مشرق وسطیٰ‌میں فوجی لحاظ سے چوتھا نمبر ہے۔

امریکا بدستور دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے مقام پر قائم ہے۔ روس دوسرے نمبر پر اور چین تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت ہندوستان چوتھے اور جاپان پانچویں نمبر پر ہیں۔ رینکنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا کی دسویں طاقت ور فوج قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں بھوٹان ، لائبیریا ، صومالیہ ، سیرا لیون ، سرینام اور شمالی مقدونیہ آخری درجے میں شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...