سعودی خواتین سرپرست کی اجازت کے بغیر نام تبدیل کر سکیں گی: محکمہ شہری امور
ریاض؍ 3 جنوری (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب میں محکمہ شہری امور کے سرکاری ترجمان محمد الجاسر کے مطابق مملکت میں 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہے وہ سرپرست کی اجازت کے بغیر اپنا نام تبدیل کر سکیں گی۔
البتہ 18 برس سے کم عمر خواتین کے لیے والدین کی موافقت لازم ہو گی خواہ یہ ان کی طرف سے تحریری صورت میں ہو یا پھر ایک کی جانب سے دوسرے کو مجاز بنانے کی صورت میں ہو۔
الجاسر کا کہنا ہے کہ نام کے پہلے حصے کی تبدیلی اور غلطیوں کی تصحیح کو اب طویل وقت درکار نہیں ہو گا۔ مزید یہ کہ خاندانی نام میں کمی بیشی مثلا "آل" یا "بن" کے اضافے یا حذف کرنے کی صورت میں خاندان کی جانب سے اجازت نامے کی ضرورت ہو گی۔
ترجمان کے مطابق دوسری مرتبہ نام تبدیل کرنے کی صورت میں اقدامات سخت ہوں گے اور تبدیلی کی وجہ بھی پیش کرنا ہو گی۔