عمرہ کو مرحلہ وار زائرین کے لیے کھولنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2020, 10:19 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ محمد صالح بنتن نے کہا کہ ’ان کا ملک حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کے ساتھ عمرہ بتدریج بحال کرنے والا ہے۔‘ عمرہ پروگرام کو یادگار اور آسان تر بنانے سے متعلق عمرہ فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی وزیر حج وعمرہ نے آئندہ مرحلے میں عمرہ و زیارت کے مرحلہ وار بحالی کی تفصیلات بیان کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آئندہ مرحلے میں عمرہ کی کارروائی کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جائے گا تاکہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے اندرون اور بیرون ملک عمرہ پیکیج جدید شکل میں متعارف کرا سکیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’وزارت ایک ایپ جاری کرے گی۔ عمرہ کے خواہشمند افراد اس کے ذریعے اپنی آسانی کو پیش نظر رکھتے ہوئےعمرہ ادا کرنے کی تاریخ اور وقت کا تعین کریں گے۔‘ عمرہ کمپنیاں اور ادارے اس حوالے سے اندرون مملکت اور باہر سے عمرے کے لیے آنے والوں کو اپنی خدمات پیش کریں گی۔

وزیر حج نے بتایا کہ عمرہ پروگرام کے سلسلے میں 30 سے زیادہ سعودی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو کام کا موقع دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’عمرہ کمپنیاں آن لائن اپنی خدمات پیش کریں گی اور عمرے پر آنے والوں سے رابطے میں رہیں گی۔ پہلی تبدیلی اندرون و بیرون ملک سے مسجد نبوی کے زائرین کے حوالے سے کی جائے گی۔‘

انہوں نے اطمینان دلایا کہ وزارت حج، عمرہ کمپنیوں اور کارکنان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ اس مرحلے میں ان کے ساتھ ہے اور ادارہ جاتی تبدیلی کے مرحلے میں بھی ان کے ساتھ ہو گی تاکہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے طاقتور اقتصادی گروپ کے طور پر ابھریں اور اعلی معیاری خدمات فراہم کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمرہ کمپنیاں اندرون ملک سے عمرہ کرنے والے سعودیوں، مقیم غیر ملکیوں، جی سی سی ممالک اور دنیا بھر کے عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کریں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعود ی عرب عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے اپنی توانائیاں وقف کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 2030 تک سالانہ تین کروڑ عمرہ زائرین کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمرہ زائر کو عمرے کی درخواست دیتے ہوئے کرونا سے پاک ہونے کا سرٹیفیکٹ دینا ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت 26 فروری کو عمرے اور مسجد نبویﷺ کی زیارت کے لیے سعودی عرب آمد پر تاحکم ثانی عارضی پابندی لگا دی تھی۔ یہ پابندی سعودی عرب کے صحت کے اداروں کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق لگائی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مسجد الحرام میں 210 دنوں کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے المسجد الحرام میں 210 دنوں بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی۔ جنرل پریزیڈنسی برائے انتطامی امور الحرمین الشریفین نے جمعہ کو علی الصبح مسجد حرام کے 11 دروازے نمازیوں کے استقبال کی خاطر کھول دیئے تاکہ فرزندان توحید عالمی وبا کے جلو میں پہلی نماز ...

مسجد حرام کی صفائی ستھرائی کے لیے چار ہزار مرد و خواتین خدام مقرر

الحرمین الشریفین انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمرہ مناسک کی بحالی اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد بڑھائے جانے کے بعد حرم شریف اور بیت اللہ میں صفائی کے عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم نے مالی سال 19-2018 کے لیے جی ایس ٹی آر 9، جی ایس ٹی آر 9 اے اور جی ایس ٹی آر-9 سی کے تحت جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں دوماہ کی توسیع کرتے ہوئے 31 دسمبر 2020 کر دی ہے۔