مکہ المکرمہ کی تمام مساجد اتوار سے نمازوں کیلئے کھل جائیں گی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th June 2020, 8:20 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 20/جون (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب میں نئے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ حفاظتی و احتیاطی اقدامات کے باعث 90 دن کی بندش کے بعد مکہ مکرمہ کی 1560 مساجد آئندہ اتوار کو نماز فجر سے کھول دی جائیں گی۔رپورٹ  کے مطابق وزارت اسلامی امور مکہ مکرمہ شاخ نے مکہ مکرمہ کی عام اور جامع مساجد نمازیوں کے لیے تیار یاں کرائی ہیں۔تمام مساجد میں صفائی اور جراثیم سے باک کرنے کی کارروائی مکمل ہو گئی۔ نمازیوں کے درمیان مقرر فاصلے کے لیے علامتیں لگائی جا رہی ہیں۔ دو صفوں کے درمیان ایک صف چھوڑنے کی پابندی کی تاکید کردی گئی۔ بڑے قالین ہٹالیے گئے اور نمازیوں کو اپنے ہمراہ جائے نماز لانے کے لیے کہا گیا ہے۔مکہ مکرمہ کے رضاکاروں نے اپنے محلوں میں مساجد کے انتظامات کو بہتر اور موثربنانے کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔العزیزیہ محلے مکہ مکرمہ میں رضاکاروں کے مرکز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ابراہیم ملی نے بتایا کہ نوجوانوں نے مل کر مساجد میں نمازیوں کے درمیان فاصلے کے لیے علامتیں لگانے میں حصہ لیا اور وہ مساجد کھلنے کی صورت میں صحت و سلامتی کے ضوابط کے بارے میں نمازیوں میں آگہی مہم بھی چلا رہے ہیں۔مکہ مکرمہ میں وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں نے بتایا کہ تمام مساجد سے قرآن کریم کے نسخے اور کتابیں ہٹا لی گئیں تاکہ نمازیوں کو ممکنہ طور پر کورونا وائرس لگنے کے خطرات سے بچایا جا سکے۔اس سے قبل وزارت اسلامی امور نے 31 مئی 8 شوال کومکہ مکرمہ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام علاقوں کی عام اور جامع مساجد کھول دی تھیں اور طے کردیا تھا کہ اگر کوئی بڑی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو ایسی صورت میں اتوار 21 جون اتوار 29 شوال سے مکہ مکرمہ کی مساجد بھی نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...