حج 2020: اس سال صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ ہی کر پائیں گے حج

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2020, 12:08 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،23؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) حج 2020 کو لے کر کئی طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں، لیکن اب یہ فائنل ہو گیا ہے کہ اس بار حج بیت اللہ کینسل نہیں ہوگا بلکہ اس کی ادائیگی محدود پیمانے پر ہوگی۔ کورونا وائرس کے پھیلتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کے لیے صرف مقامی لوگوں اور ملک میں رہ رہے غیر ملکی لوگوں کو کچھ شرائط کے ساتھ اجازت دی جائے گی۔ گویا کہ اس مرتبہ بین الاقوامی حج سفر کو کینسل کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں جو بیان جاری کیا ہے اس کے مطابق اس مرتبہ ذی الحجہ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو محدود تعداد میں فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی اور یہ غیرملکی وہی ہوں گے جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ان کے علاوہ محدود تعداد میں سعودی شہری فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ وزارت نے اس بات پر زوردیا ہے کہ سعودی مملکت نے ہمیشہ عازمین حج اور عمرہ کی سلامتی و تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے۔اس فیصلے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے کسی عازم حج کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے۔

جاری کردہ بیان میں واضح لفظوں میں کہا گیا ہے کہ "کورونا وائرس کی وبا، ازدہام اور بڑے اجتماعات میں اس کے پھیلنے،دوسرے ممالک میں اس کی منتقلی اور عالمی سطح پر اس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ حج بہت محدود تعداد میں ہوگا اور سعودی عرب میں پہلے سے مقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے۔‘‘

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق محدود پیمانے پر حج بیت اللہ کے دوران مختلف طرح کے احتیاطی تدابیر بھی کیے جائیں گے تاکہ لوگوں کی صحت پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ کورونا انفیکشن کے خطرات سے بچنے کے لیے سماجی فاصلے کے پروٹوکولز کی پاسداری بھی کی جائے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق بنی نوع انسان کی زندگیوں کا تحفظ کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...