'سعودی عرب میں جلد خواتین ججوں کا تقرر کیا جائے گا'

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2021, 7:26 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 16/جنوری (آئی این ایس انڈیا) سعودی انڈر سیکریٹری برائے افرادی قوت وسماجی بہبود ھند الزاہد نے کہا ہے کہ وزارت انصاف میں جج کے عہدوں پر خواتین کی تقرری جلد ہوگی۔ وہ سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے جاری سرکاری مہم پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔

العربیہ چینل کے خصوصی پروگرام ’سوال مباشر‘ [براہ راست سوال] میں ھند کا کہنا تھا کہ ان کے علم کے مطابق جج کی تقرری کی کارروائی کئی مراحل سے گزرتی ہے۔ جج بننے کے لیے مطلوبہ ڈگری حاصل کرنا پڑتی ہے۔ اس کے بغیر بات نہیں بنتی تاہم میں یہ بات پورے وثوق سے کہہ رہی ہوں کہ جج کے عہدے پر خواتین کی تقرری کا فیصلہ جلد ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ھند الزاہد نے بتایا کہ وزارت انصاف میں 2000 سے زائد خواتین کام کر رہی ہیں۔ ان میں وثیقہ نویس شامل ہیں۔ جلد ہی جج کے عہدے پر خواتین کا تقرر بھی ممکن ہوسکے گا۔

انڈر سیکریٹری افرادی قوت نے کہا کہ سعودی خواتین کی مختلف شعبہ زندگی میں ملازمتوں کی تلاش تمام توقعات سے بڑھ گئی ہے اور سال 2025 تک سعودی خواتین 25 فی صد ملازمتوں کی حامل ہوںگی۔

ھند کے مطابق سول سروسز کے سیکٹرز میں خواتین کی شمولیت 39 فی صد سے بڑھ کر 41 فی صد ہو گئی ہے جن میں اکثریت شعبہ صحت اور تعلیم میں شامل کی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...