سعودی عرب نے 10 لاکھ مقامی اور غیرملکی عازمین کو حج کی اجازت، 65 سال سے کم عمر افراد حج کر سکیں گے

Source: S.O. News Service | Published on 10th April 2022, 11:21 AM | خلیجی خبریں |

ریاض، 10؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اندرون یا بیرون ملک کے 10لاکھ افراد کو جاریہ سال حج کی اجازت دے گا جبکہ گذشتہ دوسالوں کے دوران صرف مقامی افراد کو ہی اس کی اجازت دی گئی تھی۔کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے گذشتہ دو برسوں میں حج کے موقع پر عازمین کی تعداد بہت کم تھی۔ہفتہ کو سعودی حکام نے کہا ہے کہ اس سال 65 سال سے کم عمر افراد حج کر سکیں گے۔ تمام عازمین کو مملکت روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا نیگٹیو پی سی آر ٹسٹ پیش کرنا ہوگا۔

عازمین کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس فیصلہ کے تحت عازمین کی بڑی تعداد کو حج کی اجازت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔عازمین کی تعداد میں اضافہ ممالک کے لیے مختص کوٹے کے مطابق ہوگا جبکہ اس کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 58 ہزار 745 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔کورونا کی وبا سے قبل اکثر حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت کے لیے بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ وہ حج زائرین کے ساتھ ساتھ مسجد نبویؐ کی زیارت کرنے والوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دنیا بھر سے زیادہ سے زیادہ مسلمان محفوظ اور روحانی ماحول میں حج اور مسجد نبویؐ کی زیارت کی سعادت حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس سال پر ملک لوگ مختص کردہ کوٹے کے مطابق ہی حج کر سکیں گے جس میں انہیں صحت کے حوالے سے طے کردہ اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہو گا۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 65سال سے زائد عمر کے افراد کے حج کرنے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ حج کرنے والوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔سعودی سے باہر سے آنے والے افراد کو کووڈ۔19 پی سی آر ٹسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرانی ہوگی اور یہ رپورٹ سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے پرانی نہ ہو۔وزارت حج و عمرہ نے تمام زائرین سے درخواست کی ہے وہ ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور حج کی ادائیگی کے دوران صحت اور حفاظت کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...