سعودی عرب : سردی کی شدید لہر اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2020, 6:42 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 29/نومبر (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں موسم کے ماہرین نے مملکت میں سردی کی شدید لہر کی توقع ظاہر کی ہے۔ یہ بات فضائی اشاریوں کی بنیاد پر سامنے آئی ہے جو آئندہ دنوں کے دوران درجہ حرات میں کمی کی تائید کر رہے ہیں۔

ماہر موسمیات حسن کرانی نے گذشتہ روز اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ "72 گھنٹے بعد ہم دسمبر کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پر موسم ،،، خزاں سے سرما میں منتقل ہو گا جس کے دوران موسم میں پے درپے اور تیز تر تبدیلیاں سامنے آئیں گی ... درجہ حرارت میں کمی آنے کے ساتھ شدید سردی اور بارشوں کا قوی امکان ہے۔ سردی کے ساتھ بارش جن علاقوں میں متوقع ہیں ان میں شقراء، المجمعہ، عنیزہ، الدوادمی، الزلفی، بریدہ، حفر الباطن، رفحاء اور ینبع کے علاوہ الباحہ، عسیر اور جازان صوبے کے کچھ حصے شامل ہیں"۔

ادھر القصیم یونیورسٹی میں ماحولیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ریاض صوبے کے شمالی اور وسطی علاقوں، الشرقیہ ، شمالی حدود، الجوف صوبوں، حائل کے مشرقی علاقوں، القصیم، مدینہ منورہ کے جنوب مشرق، مکہ مکرمہ ، الباحاہ ، عسیر اور جازان میں بارشوں کی توقع ہے۔

في حين أشار أستاذ المناخ بجامعة القصيم الدكتور عبد الله المسند، في تغريدة له على حسابه في "تويتر"، أن اليوم الرابع من الحالة المطريه سقيا، من المتوقع ان تستمر في خيراتها وبركاتها الربانية على أجزاء من شمال ووسط منطقة الرياض والشرقية والحدود الشمالية والجوف وشرقي حائل والقصيم وجنوبي شرق المدينة المنورة ومكة والباحة وعسير وجازان.

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے ک جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، جنوبی ساحلوں، القصیم، حائل، شمالی حدود، ریاض ، الشرقیہ اور تبوک صوبوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...