بغیر ویکسی نیشن کے سعودی عرب میں سرکاری جگہوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں داخلہ بند

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2021, 11:45 AM | خلیجی خبریں |

ریاض، 27؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سختی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے جس کے مطابق مملکت میں مقیم جن غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ہے انہیں یکم اگست 2021 سے سرکاری جگہوں میں داخلے، تقریبات میں شرکت اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس بات سے قطع نظر کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے کسی سرکاری یا نجی ادارے میں ملازمت کر رہے ہیں یا وہ کسی کام کی غرض سے وہاں داخلے کے خواہش مند ہیں، اگر انہوں نے ویکسی نیشن نہیں کروائی تو ایسے افراد کو سرکاری یا نجی جگہوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزارت کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے ’’کہ تمام معاشی،کمرشل، ثقافتی، سیاحتی، تعلیمی، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں صرف ایسے افراد کو شمولیت کی اجازت ہو گی جنہوں نے کوئی بھی منظور شدہ ویکسین لگوا رکھی ہو۔‘‘ سعودی عرب میں ماڈرنا، فائزر اور آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کو کرونا وائرس کے خلاف منظور شدہ ویکسینز کا درجہ حاصل ہے۔

گذشتہ ہفتے سعودی حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کا شاپنگ مالز اور ریستوران جیسی عوامی جگہوں میں یکم اگست سے داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یکم اگست کے بعد سے ریستوران، کیفے، باربر اور بیوٹی سیلون، شادی اور پارٹی ہالز میں داخلے کے لئے ویکسین لگوانے کا ثبوت دکھانا لازم ہوگا۔ اس کے علاوہ 9 اگست سے سعودی عرب سے باہر سفر کرنے والے شہریوں کو کرونا ویکسین کے دو خوراکیں لگوانا لازمی ہوں گے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کرونا سے بچاؤ کی اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ ویکسین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔اس کے علاوہ ملک بھر میں 587 ویکسی نیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ شہری اور غیر ملکی تارکین وطن آسانی سے ویکسین لگوا سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...