سعودی عرب نے بیرون ملک سے تمام پروازیں بحال کردیں

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2022, 11:12 AM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض، 6؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے جائزہ کی بنیاد پر محکمہ صحت کے حکام کی طرف سے پیش کردہ معلومات اور وبائی مرض سے نمٹنے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں، قومی سطح پر پیش رفت، ویکسینیشن پروگرام اور معاشرے میں وائرس کے خلاف حفاظتی ٹیکوں اور قوت مدافعت کی بلند شرحوں کے باعث احتیاطی تدابیر کو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام، مسجد نبوی اور ملک بھرکی تمام مساجد میں سماجی دوری کے اقدامات کا اطلاق روک دیا جائے گا تاہم ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔ تمام جگہوں (بند اور کھلی)، سرگرمیوں اور تقریبات میں سماجی دوری کے اقدامات کا اطلاق، کھلی جگہوں پر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ اسے بند جگہوں پر پہننے کا پابند بنایا جائے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مملکت میں آنے سے پہلے منظور شدہ پی سی آر ٹیسٹ یا منظور شدہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے لیے منفی نتیجہ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر قسم کے وزٹ ویزوں پرمُملکت آنے کے لیے مملکت میں قیام کی مدت کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے علاج کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے انشورنس کی ضرورت ہوتی ہے۔

مملکت میں آنے والے افراد پر وبائی مرض سے نمٹنے کے مقصد سے ادارہ جاتی قرنطینہ اور ہوم قرنطینہ کی درخواست کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مملکت میں براہ راست آمد کی معطلی کو ختم کر دیا جائے گا۔ مملکت سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کی معطلی کو مندرجہ ذیل ممالک جمہوریہ جنوبی افریقہ، جمہوریہ نمیبیا، جمہوریہ بوٹسوانا، جمہوریہ زمبابوے، کنگڈم آف لیسوتھو، کنگڈم آف ایسواتینی، جمہوریہ موزمبیق، جمہوریہ ملاوی۔ جمہوریہ ماریشس، جمہوریہ زیمبیا، جمہوریہ مڈغاسکر، جمہوریہ انگولا، جمہوریہ سیشلز، متحدہ جمہوریہ کوموروس، وفاقی جمہوریہ نائیجیریا، وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا، اسلامی جمہوریہ افغانستان کے لیے عارضی طورپر روکی گئی فلائیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...