سعودی عرب:کووِڈ-19 کے1072 نئے کیس؛ویکسین لگوانےوالوں کی تعداد80 لاکھ سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 3:16 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے1072 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے والوں کی تعداد80 لاکھ سے متجاوز ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید نو مریض وفات پاگئے ہیں جبکہ 858 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مملکت میں گذشتہ سال وَبا پھیلنے کے بعد سے اب تک کووِڈ-19 کے 411263 کیسوں کی تشخیص ہوچکی ہے۔ان میں سے 6887 مریض وفات پاچکے ہیں۔ان کے علاوہ 394529 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دریں اثناء وزارت صحت نے مزید یہ اطلاع دی ہے کہ مملکت میں کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 80 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔وزارت کے ترجمان نے سعودی شہریوں اور تارکِ وطن مکینوں پرزوردیا ہے کہ وہ صحتی ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کریں تاکہ انھیں دستیاب ویکسینوں میں سے کسی ایک کے انجیکشن لگائے جاسکیں۔

انھوں نے تمام لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ کروناوائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوائیں،بالخصوص جو افراد لوگوں کے ہجوم یااجتماعات میں اپنا زیادہ وقت گزارتے ہیں،انھیں ضرور ویکسین لگوانی چاہیے۔

اس وقت سعودی عرب بھرمیں 587 ویکسی نیشن مراکزکام کررہے ہیں۔وہاں شہریوں اور مکینوں کو کووِڈ-19 کی مفت ویکسینیں لگائی جارہی ہیں۔ان کے علاوہ مزید ویکسی نیشن مراکز بھی کھولے جارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...