سعودی شہزادے کی گیارہ ماہ بعد رہائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th November 2018, 4:05 AM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض4نومبر(آئی این ایس انڈیا)   سعودی عرب میں گذشتہ سال بدعنوانی پرکریک ڈاؤن کے عمل کی تنقید کرنے والے سعودی شہزادے خالد بن طلال کو کئی ماہ کی حراست کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔شہزادہ خالد بن طلال کے رشتہ داروں نے سوشل میڈیا پر ان کی تصویر پوسٹ کی ہے جس کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ گذشتہ ایک دو روز میں لی گئی ہے۔ اس تصویر میں شہزادہ اپنے اہل خانہ سے ملتے جلتے نظر آ رہے ہیں۔شہزادہ خالد کو تقریباً ایک سال تک حراست میں رکھا گیا۔ وہ شاہ سلمان کے بھتیجے ہیں۔گذشتہ سال شہزادہ خالد کے بھائی شہزادہ ولید بن طلال ان درجنوں سینیئر اور اہم شخصیات میں شامل تھے جنھیں بدعنوانی کے خلاف مہم کے دوران پکڑاگیاتھا۔

شہزادہ خالد کی رہائی بظاہر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر سعودی صحافی جمال خشوگی  کے قتل کے بعد پڑنے والے دباؤکانتیجہ ہے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سعودی حکام اس بحران کو ختم کرنے کے لیے شاہی خاندان سے حمایت یکجاکرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔شہزادہ خالد کی بھتیجی ریم بنت الولید نے اہل خانہ کے ساتھ اپنے چچا کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: 'خداکا شکر ہے کہ آپ سلامت ہیں۔دوسری تصاویر میں شہزادہ خالد کو اپنے بیٹے کوچومتے اورگلے لگاتے دیکھاگیاہے۔ان کا بیٹا گذشتہ کئی سال سے کوما یعنی بے ہوشی کی حالت میں ہے۔سعودی حکومت نے ان کی حراست کے متعلق کوئی توضیح پیش نہیں کی ہے اور نہ ہی ان کی بظاہر رہائی کے بارے میں کچھ کہا ہے۔لیکن وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ ان کو گذشتہ سال200 سے زیادہ شہزادوں، وزیروں اور تاجروں کو بدعنوانی کے الزام میں حراست میں لیے جانے پر تنقید کرنے کے لیے 11 مہینوں تک حراست میں رکھا گیا ۔انھیں دارالحکومت ریاض کے ہوٹلوں میں رکھا گیا تھا۔ ان ہوٹلوں میں فائیو سٹار رٹز کارلٹن ہوٹل بھی شامل ہے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ولی عہدشہزادہ کی جانب سے یہ قوت کو مرتکز کرنے کے لیے کیا جانے والاعمل تھا۔جنوری کے اختتام پر سعودی عرب کے استغاثہ کے دفتر نے کہا تھا کہ ان لوگوں سے مالی سمجھوتوں کے نتیجے میں 100 ارب امریکی ڈالر کی بازیابی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...