سعودی عرب :کووِڈ-19 کے 2565 نئے کیسوں کی تصدیق ، 40 افراد کی وفات

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2020, 9:12 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،18؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2565 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور کووِڈ-19 کے مرض میں مبتلا مزید 40 افراد وفات پاگئے ہیں۔

سعودی وزارتِ صحت کے حکام نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ مملکت میں اب کرونا وائرس سے وفات پانے والے افراد کی تعداد 2447 ہوگئی ہے اور کل مریضوں کی تعداد 248416 ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت نے آج مزید 3057 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے اور اب تک تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 194218 ہوگئی ہے۔

مکہ مکرمہ میں آج سب سے زیادہ 224کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد دارالحکومت الریاض میں 212 ، جدہ میں 189 اور الہفوف میں 182 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے جمعہ کے روز بتایا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کی وَبا پرقابو پانے کے لیے روزانہ 65 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔مارچ میں اس وَبا کے آغاز کے وقت قریباً 1000 ٹیسٹ کیے جارہے تھے۔

گذشتہ ہفتے سعودی عرب نے کرونا وائرس کے خطرے کی سطح کم کردی تھی۔سعودی عرب میں گذشتہ دو ہفتے کے دوران میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس طرح اس وائرس کے خطرے کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کی نشان دہی عالمی ماہرین پر مشتمل ٹیموں کے وضع کردہ نقشے سے ہوئی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے گلوبل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ اور ایڈمنڈ جے سفرا مرکز برائے اخلاقیات کی ٹیموں نے دنیامیں کرونا وائرس کے پھیلنے کے رجحانات کی نشان دہی کے لیے یہ نقشہ وضع کیا تھا۔

تحقیقی ماہرین کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق جولائی کے اوائل میں سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی سطح نارنجی تھی۔یہ دوسری اعلیٰ ترین سطح ہے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ ملک میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

تاہم 13 جولائی کو سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی سطح زرد (ییلو) کردی گئی تھی۔یہ نارنجی سے ایک درجہ کم ہے اور دوسرا کم ترین درجہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...