سعودی عرب: کورنا وائرس کے 3369 نئے کیسوں کی تصدیق ،34 مریضوں کی وفات

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2020, 1:00 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،9؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب نے پیر کو کورنا وائرس کے 3369 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار 34 مریض وفات پاگئے ہیں۔

سعودی وزارتِ صحت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں اب کورنا وائرس  کے کل کیسوں کی تعداد 105283 ہوگئی ہے اور کووِڈ-19 سے 746 اموات ہوچکی ہیں۔

اس نے مزید بتایا ہے کہ کووِڈ-19 کے 1707 مریض تن درست ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک کل 74524 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورنا وائرس  کے کیسوں کے حالیہ رجحانات کے عین مطابق آج بھی دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ 746 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے بعد ساحلی شہر جدہ میں 577 اور مکہ مکرمہ میں 376 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔باقی کیس دوسرے شہروں اور علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ نے جدہ میںکورنا وائرس  کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ہفتے سے دوبارہ سہ پہر 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا ہے۔جدہ میں سرکاری اور نجی شعبے کے دفاتر اور کام کی جگہوں پر ملازمین کی حاضری پر پابندی لگا دی گئی ہے اور مساجد میں پنج وقتہ نمازوں کی ادائی بھی ایک مرتبہ پھرمعطل کردی گئی ہے۔یہ پابندیاں 20؍جون تک نافذ العمل رہیں گی اور دفاتر اور کام کی جگہوں پر ملازمین حاضر نہیں ہوں گے۔

سعودی عرب کے باقی علاقوں میں حکام معمول کے حالات کی بحالی کے لیے تین مراحل پر مبنی منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔اس وقت دوسرے مرحلے پر عمل کیا جارہا ہے۔شہریوں اور مکینوں کو صوبوں کے درمیان سفر کی اجازت دے دی گئی ہے اور انھیں صبح چھے بجے سے رات 8 بجے تک غیر کرفیو کے اوقات میں بھی آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہے۔

حکومت نے دفاتر اور کام کی جگہوں پر ملازمین کے حاضر ہونے پر عاید پابندی بھی ختم کردی ہے اور اب وزارتوں ، سرکاری اداروں اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے ملازمین کو اپنے دفاتر میں حاضر ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن انھیں سخت پیشگی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔تاہم ان عمومی ہدایات کا مکہ مکرمہ پر اطلاق نہیں ہوتا ہے اور وہاں ابھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...