سعودی عرب:عیدالفطر کے موقع پرکرونا وائرس کے 2399 نئے کیسوں کا اندراج

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2020, 7:39 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب نے عید الفطر کے پہلے روز کرونا وائرس کے 2399 نئے کیسوں اور 11 اموات کی اطلاع دی ہے۔اس طرح مملکت میں اس مہلک وَبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 72560 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے اتوار کو دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسوں کے اندراج کی اطلاع دی ہے اور وہاں 742 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔مکہ مکرمہ میں 611 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے اور جدہ میں 474 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید 2284 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 43520 ہوگئی ہے جبکہ کووِڈ-19 کا شکار 390 افراد وفات پاچکے ہیں۔

سعودی عرب میں حالیہ رجحانات کے عین مطابق 79 فی صد نئے مریض مرد حضرات ہیں اور 21 فی صد خواتین ہیں۔ان تمام میں 34 فی صد سعودی شہری ہیں اور 66 فی صد غیرملکی شہری ہیں۔

دوسرے خلیجی ممالک میں کرونا کے مریض: متحدہ عرب امارات نے عیدالفطر کے پہلے روز یہ اعلان کیا ہے کہ اس کے ہاں کرونا وائرس کے کل کیسوں میں سے نصف سے زیادہ صحت یاب ہوگئے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت صحت کے مطابق کرونا کے مزید561 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 15056 ہوگئی ہے۔ یو اے ای میں کرونا کی وَبا پھیلنے کے بعد 29485 تشخیص شدہ مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

یو اے ای میں شامل امارت ابو ظبی نے عید الفطر کے موقع پر کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہوٹلوں ، ہوٹل بیچز اور بار کےلیے نئے رہ نما اصول جاری کیے ہیں اور کہا ہے کہ انھیں بہت جلد کھول دیا جائے گا۔

اس کی ہمسایہ خلیجی عرب سلطنت عُمان میں عید کے پہلے روز کرونا کے سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور ان کی تعداد 513 ہے۔اس طرح اس ننھی ریاست میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 7770 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب سے شمال مشرق میں واقع ہمسایہ ریاست کویت نے 838 نئے کیسوں کا اندراج کیا ہے۔کویت میں اب تک کرونا کے کل کیسوں کی تعداد 21302 ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی قطری تنازعے میں نیا موڑ: لائسنس منسوخ، دس ملین ریال جرمانہ

خلیج کی دو عرب ریاستوں سعودی عرب اور قطر کے مابین تین سال قبل پیدا ہونے والے تنازعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ سعودی حکومت نے قطری ٹی وی چینل ’بی ان اسپورٹس‘ کا لائسنس مستقل منسوخ کر کے اس پر ایک کروڑ ریال کا جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔

سعودی عرب:کووِڈ-19 کے نئے تصدیقی اور تشویش ناک کیسوں کی تعداد میں کمی کا رجحان

سعودی عرب میں حالیہ ایام میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ اور تشویش ناک کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا سے اُڈپی میں مرنے والوں کی تعداد ہوگئی 6؛ بھٹکل میں بھی ایک شخص کی موت

جمعرات کو اُڈپی میں مزید ایک شخص کی کورونا سے موت واقع ہونے کے بعد ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ہے۔ اسی طرح بدھ کی شب کو بھٹکل میں بھی ایک شخص کی موت واقع ہونے کی خبر  موصول ہوئی ہے جس کی رپورٹ آج جمعرات کو کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع ملی ہے۔اس طرح بھٹکل ...

بنگلورو میں ایک ہفتہ طویل لاک ڈاؤن، سڑکیں سنسان، راستوں سے سواریاں غائب

بنگلورو میں جہاں ایک ہفتہ طویل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، سڑکیں  سنسان رہیں اور راستوں پر لوگوں کی نقل و حرکت بھی بہت کم رہی۔ کورونا وائرس کیسس میں اضافہ کے پیش نظر حکومت کرناٹک نے مذکورہ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔