سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھنے کے موقف کا اعادہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2019, 5:18 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،23اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مملکت فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں کی حمایت کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔منگل کے روز سعودی کابینہ کا اجلاس قصر الیمامہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات اور اس کے نتائج پر بات کی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کی حمایت اور آزاد فلسطینی ریاست کے لیے جدو جہد ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے عالمی سطح پر ہونے والی ہرکوشش کی حمایت کرے گا۔شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں فلسطینی صدر محمود عباس نے مملکت کا دورہ کیا۔ اس دورے کے موقع ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھی انہیں سعودی عرب کی طرف سے ہرممکن حمایت اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سنہ 1967ء کی سرحدوں کے اندر فلسطینی مملکت کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنائے جانے کی حمایت جاری رکھے گا۔فلسطینی صدرنے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے علاوہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔ سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے مشترکہ اقتصادی کمیٹی اور سعودیہ - فلسطین بزنس کونسل کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔
اس اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات ترکی بن عبد اللہ الشبانہ نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس کے دوران حال ہی میں مسقط کی میزبانی میں خلیج تعاون کونسل کے وزراء خارجہ اجلاس میں سعودی عرب کی دو تیل تنصیبات پرہونے والے حملوں کی مذمت کا بھی حوالہ دیا گیا۔اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں حال ہی میں سعودی عرب میں ہونے والی خلیجی سلامتی و دفاع کانفرنس اور اس میں عالمی عسکری قیادت کی شرکت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ کانفرنس دو روز قبل الریاض میں ہوئی تھی جس میں عرب ممالک، مسلمان اور سعودی عرب کے دوست ممالک کے فوجی سربرہان بالخصوص، مصر، اردن، پاکستان، برطانیہ، امریکا، فرانس، جنوبی کوریا، نیدرلینڈز، اٹلی، جرمنی، نیوزی لینڈ اور یونان کے فوجی سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں خطے کی موجودہ صورت حال، علاقائی مسائل پرغور کے ساتھ اور اسرائیل کی طرف سے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے میں شمولیت سے مسلسل انکار کی مذمت کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...