سعودی عرب: 44 مساجد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھولنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 14th February 2021, 10:38 AM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض،14؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور اور وقف کی ہدایت پر حکام نے جراثیم کش سپرے اور تطہیر کے بعد 44 مساجد دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ چند روز میں کم سے کم 50 مساجد کو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کرنے پر حکام نے بند کر دیا تھا۔ ان مساجد میں نمازی حضرات مقررہ سماجی فاصلے یا دوسری احتیاطی تدابیر کی پابندی نہیں کر رہے تھے۔

سعودی عرب میں اب مساجد کے علاوہ خریداری مراکز، مالوں، مارکیٹوں اور پارکوں کو بھی کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بند کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور نے کہا تھا کہ ان مساجد کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے لیکن اگر عوام نے احتیاطی تدابیر کی عدم پاسداری جاری رکھی اور اس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہا تو مساجد اور شاپنگ مالوں کو بند کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ کے بعد 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں : وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ اور عمرہ، نماز اور زیارت کی بتدریج واپسی کے بعد سے اب تک 1 کروڑ افراد کے لیے عمرے کی ادائیگی کو ممکن بنایا گیا۔ سال 1443 ہجری کے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے لیے جاری عمرہ ویزوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر ...

بھٹکل کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس؛ پروگرام میں "مرحوم زاہد رکن الدین ، ایک فرد ایک انجمن " کتاب کا بھی اجراء

بھٹکل مسلم کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس جمعرات مورخہ  26 اگست کو  جدہ کے گرین لینڈ  ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں  جدہ جماعت سمیت بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق صدر مرحوم  سی اے زاہد رکن الدین صاحب کے  تعلق سے موصولہ تعزیتی قرار دادوں  اور تعزیتی خطوط پر مشتمل ایک کتاب "مرحوم زاہد ...

بھٹکل : بی جے پی حکومت نے ہندووں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے :  منکال وئیدیا

میسورو میں مندر کو مہندم کرنے پر پوری ریاست میں ہندوتوا وادیوں نے  خاص طور پر ایک ہنگامہ کھڑا کررکھا ہے اور بی جے پی حکومت پر تنقید، دھمکی اور احتجاجات کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔ اسی پس منظر میں بھٹکل کے سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے ...

افغانستان: تین زوردار دھماکوں سے دہل گیا جلال آباد، 3 ہلاک، درجنوں زخمی

افغانستان کے جلال آباد میں تین زوردار بم دھماکوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پی ڈی 13 علاقے میں ایک امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) بلاسٹ ہوا ہے جس کی زد میں آنے سے کم از کم 19 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

بھٹکل سمندر کنارے سے ایک خاتون سمیت دو کی نعشیں برآمد؛ خودکشی کا شبہ

  بھٹکل تعلقہ کے ہاڈین  سمندر کنارےواقع چٹان پر سے دو لوگوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے تعلق سے پولس کو شبہ ہے کہ ان دونوں نے خودکشی کی ہوگی۔ مہلوک میں  ایک خاتون ہے۔  نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔