سعودی عرب کا ملک میں سیاحتی سرگرمیاں جلد بحال کرنے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2020, 9:07 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،18؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب نے کرونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے متاثر ہونے والی سیاحتی سرگرمیوں کی بہ تدریج بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے متاثرہ اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیوں کو رواں ماہ کے شوال کے آخر تک بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بدھ کو اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر سیاحت نے کہا کہ موجودہ اشارے مثبت ہیں یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے رواں موسم سرما میں سیاحتی پروگرام کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ اندرون ملک سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے طریقہ کار پرکام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 80 فی صد شہری اندرون ملک سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے حامی ہیں۔ ملک میں سیاحتی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز سے قبل محکمہ سیاحت اور وزارت صحت کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی وزارت صحت کے وضع کردہ طریقہ کاور اور کرونا بچائو پروٹوکول کے مطابق ہوگی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کی میزبانی میں عرب ممالک کی وزارتی سطح پر سیاحتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں عرب ممالک میں کرونا سے متاثرہ سیاحت کے شعبے کی بحالی کے پرغور کیا گیا۔

سعودی وزیر سیاحت نے کہا کہ عرب وزارتی کونسل کے اجلاس کا مقصد کرونا کی وجہ متاثر ہونے والی سیاحت کی بحالی کے لیے نیا میکا نزم تیار کرنا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...