سعودی عرب: مکہ مکرمہ کے سوا مملکت کے تمام علاقوں میں کرفیو میں جزوی نرمی
ریاض،26؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کے فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا کے سبب شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو در پیش قرنطینہ میں نرمی کے لیے بعض اقدامات کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں آج 26 اپریل بروز اتوار سے مملکت کے تمام علاقوں میں جزوی طور پر کرفیو اٹھا لیا جائے گا۔ تاہم مکہ مکرمہ اور سابقہ طور پر الگ تھلگ کیے گئے علاقوں میں "مکمل" کرفیو رہے گا۔ فیصلے کے تحت 20 رمضان تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایسی پی اے) نے بتایا ہے کہ کرفیو کے اوقات میں نرمی کے دوران صحت کے قواعد و ضوابط کے ساتھ بعض اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔ اس کا مقصد سعودی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کے لیے نرمی پیدا کرنا ہے، نئے احکامات کے نکات درج ذیل ہیں:
1. اتوار 3 رمضان 1441 ہجری مطابق 26 اپریل 2020 ء سے مملکت کے تمام علاقوں میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو کے اوقات میں نرمی رہے گی۔ یہ نرمی بدھ 20 رمضان 1441 ہجری مطابق 13 مئی 2020 ء تک برقرار رہے گی۔ اس دوران مکہ مکرمہ شہر اور اُن تمام علاقوں میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ رہے گا جن کو سابقہ فیصلوں اور بیانات میں الگ تھلگ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
2. سابقہ مستثنی سرگرمیوں کے علاوہ بعض اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں کھولنے کی اجازت ہو گی۔ اس پر عمل درامد کا آغاز بدھ 6 رمضان مطابق 29 اپریل کو ہو گا۔ یہ سلسلہ بدھ 20 رمضان مطابق 13 مئی تک جاری رہے گا۔ اس کا اطلاق درج ذیل پر ہو گا:
- ہول سیل اور ریٹیل کی دکانیں.
- تجارتی مراکز (مالز)