سعودی عرب:ماہ صیام کے دوران مساجد کی انتظامیہ اور نمازیوں کیلئے نئے ضوابط کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2022, 5:24 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے مساجد کی تیاری کے لیے ہدایات ضوابط کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے، جس میں سعودی عرب کے تمام خطوں میں مساجد کے ملازمین کے لیے نمازیوں کی خدمت اور وزارت کے پیغام اور عمومی اہداف کے حصول کے لیے سال 1443ھ کے رمضان کے حوالے سے ضوابط اور ہدایات پر زور دیا گیا ہے۔

دوران نماز نمازیوں کی تصویریں لینے کی ممانعت: وزارت مذہبی امور نے مملکت کی تمام مساجد کے ملازمین بشمول آئمہ اور مؤذن حضرات پر زور دیا کہ وہ اپنے کام میں باقاعدگی سے توجہ دیں۔ رمضان کے بابرکت مہینے میں غیر حاضر نہ ہوں۔ نماز کی ادائیگی کے دوران امام اور نمازیوں کی تصویر کشی کے لیے مساجد میں کیمروں کا استعمال نہ کریں، اور نماز میڈیا میں نشر نہ کریں۔ اس میں مؤذن کے عزم پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق اذان کے وقت کے ساتھ نمازوں کی اذانیں دیں۔ ماہ رمضان میں مقررہ وقت پر نماز ادا کریں اور اذان کے بعد ہر نماز کے لیے مقررہ مدت قائم کریں۔

وزارت نے مساجد کے اماموں کو فرض نمازوں کے بعد ایسی کتابوں کا مطالعہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو مسجد کی جماعت کے لیے مفید ہوں خاص طور پر وہ کتابیں جو روزے کے احکام و آداب، ماہ مقدس کے فضائل اور اس سے متعلق احکام سے متعلق ہوں۔

چندہ اکٹھا کرنے کی ممانعت: سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے مملکت کے مختلف خطوں میں مساجد کے تمام ملازمین پر زور دیا کہ وہ روزہ داروں اور دیگر لوگوں کے لیے افطاری کے منصوبوں کے لیے مالی عطیات جمع نہ کریں۔ افطار پروگرام مساجد کے صحنوں اور تیار شدہ جگہوں میں کیےجائیں اور چھت کے نیچے نا ہوں۔ امام یا مؤذن کی ذمہ داری ہے کہ افطاری کے لیے مختص جگہوں کو افطار کے فوراً بعد صاف کیا جائے۔

اعتکاف کے ضوابط میں سختی: ماہ صیام کے دوران مساجد کی انتظامیہ کے لیے جاری ہدایات میں اعتکاف سے متعلق ہدایات بھی شامل ہیں۔ یہ کہ مسجد کا امام نمازیوں کو اعتکاف کی اجازت دینے کا مجاز ہوگا اعتکاف کے لیے نماز تراویح میں لوگوں کے حالات کو مدنظر رکھا جائے۔ نماز کو محدود کیا جائے۔ نمازوں اور اعتکاف کے دوران مساجدد میں دیکھ بھال اور حفظان صحت کا خاص خیال رکھا جائے۔ خواتین کے لیے مختص جگہوں کی صفائی کا اہتمام یقینی بنایا جائے۔

مساجد کے آئمہ اور خطیب حضرات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ماہ صیام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام الناس میں اسلام کی حقیقی تعلیمات راسخ کرنے کے لیے تذکیر جاری رکھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...