سعودی عرب میں کرفیو کا خاتمہ، 50 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی برقرار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st June 2020, 6:38 PM | خلیجی خبریں |

ریاض ، 21/جون (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے پورے ملک میں گزشتہ تین ماہ سے جاری لاک ڈاؤن اب ختم کیا جا رہا ہے اور اتوار سے کاروبار اور دیگر اقتصادی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے، سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پورے سعودی عرب سے اتوار کو صبح چھ بجے کرفیو ختم ہو جائے گا۔ تاہم، زائرین کی آمد، بین الاقوامی سفر اور پچاس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندیاں بدستور لاگو رہیں گی۔ مارچ میں سعودی سلطنت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پابندیاں عائد کی تھیں اور بہت سے شہروں اور قصبوں میں 24 گھنٹوں کے لیے کرفیو عائد کیا گیا تھا۔ مئی میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تین مرحلوں میں ان پابندیوں کو ختم کیا جائے گا۔ اور بتدریج آمد و رفت اور سفر پر پابندی کو نرم کیا جائے گا۔ اور 21 جون کو مکمل طور سے کرفیو اٹھا لیا جائے گا۔ اٹھائیس مئی کو آمد و رفت میں نرمی کے بعد حالیہ چند ہفتوں میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے ایک لاکھ چون ہزار دو سو تئیس کیسیز درج ہوئے اور ایک ہزار دو سو تیس افراد ہلاک ہوئے۔خبر رساں ایجنسی، رائیٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سال حج پر زائرین کی تعداد کو کرونا وائرس کی وجہ سے بہت محدود رکھا جائے گا۔ عام طور سے ہر سال پچیس لاکھ کے قریب عازمین حج طواف کعبہ کرنے مکہآتے ہیں۔مارچ میں سعودی حکومت نے مسلمانوں سے کہا تھا کہ اس سال وہ اپنے حج کے ارادے کو آخری شکل نہ دیں اور دریں اثنا، تا حکم ثانی عمرے کے لیے سفر کو روک دیا ہے۔ دوسری طرف ایک اور اسلامی ملک ملائیشیا میں بھی پابندیوں کو نرم کیا جا چکا ہے اور اقتصادی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ بہت سے روزمرہ کاروبار کھل گئے ہیں۔ عمومی طور ملائیشیا کے عوام اور تاجروں نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...