جعلسازی سے بچنے کیلئے سعودی عرب نے حج ویزاکا آن لائن پورٹل متعارف کرادیا

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2022, 12:01 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

مکہ مکرم ، 15؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)حج کے سلسلے میں جعل سازی کی خبروں کے درمیان حکومت سعودی عرب نے جعلی ٹریول ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے متعدد مغربی ممالک سے خواہشمند عازمین حج کے لیے سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے ویزا کی درخواست دینا لازمی قرار دیا ہے -

ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے یہ نیا نظام اس وقت نافذ کیا گیا جب سعودی حکومت دو سال کے بعد سالانہ حج کے لیے بیرون ملک سے 8 لاکھ 50 ہزار مسلمانوں کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کر رہی ہے -کیونکہ ان دو برس کے دوران عالمی وبا کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب میں غیر موجود عازمین کو بھی جج کی ادائیگی سے روک دیا گیا تھا-سعودی حکام نے کہا ہے کہ نئے نظام کا اطلاق امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، یورپ اور آسٹریلیا پر ہوگا-

ایک اور سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پہلے عازمین حج ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے تھے جو حج کے سفر کا اہتمام کرتی تھیں مگر یہ ایک ایسا نظام تھا جو بعض اوقات جعلسازی کا باعث بنتا تھا جس میں جعلی ٹریول ایجنسیاں متاثرین کے پیسے لوٹتی تھیں -سعودی حکومت نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ ملک کے اندر اور بیرونِ ملک سے 10 لاکھ مسلمانوں کو رواں سال حج میں شرکت کرنے کے لیے اجازت دیں گے -وزارت حج نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی سرکاری میڈیا نے ایک ہفتہ قبل آن لائن پورٹل کا اعلان کیا تھا جس میں رجسٹریشن کی مدت پیر کو ختم ہوچکی ہے اور جن عازمین حج نے رجسٹریشن کرائی ہے ان کو حج ویزا کی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا-

ایک سرکاری عہدیدار نے اعتراف کیا کہ متاثرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے کچھ مسلمانوں نے آن لائن پورٹل کے اعلان سے قبل ہی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے خود کو رجسٹر کرنے کی کوشش کی ہوگی-انہوں نے کہا کہ ان کو بھی حج ویزا کی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا لیکن شرط یہ ہے کہ انہوں نے وزارت حج کی تسلیم شدہ ایجنسی کے ذریعے رجسٹریشن کرائی ہو-

وزارت حج نے کہا ہے کہ رواں سال کا حج صرف 65 سال سے کم عمر اور کورونا وائرس کے حفاظتی ٹیکے لگائے والے مسلمانوں تک محدود ہوگا اورملک کے باہر سے آنے والوں کو سفر کے 72 گھنٹوں کے اندر اندر لیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ جمع کرانا ہوگا-کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب کی حکومت نے کہا کہ اب بند جگہوں پر زیادہ تر ماسک کی ضرورت نہیں ہوگی-

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبویؐ میں ماسک پہننا لازمی ہوگا-رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے مالکان اگر چاہیں تو ماسک پہننے پر بھی اصرار کر سکتے ہیں، حالانکہ حالیہ مہینوں میں ماسک پہننے پر زیادہ زور نہیں دیا گیا-

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...