سعودی عرب نے ختم کیا ویزا اسٹیکر کا نظام، ہندوستان سمیت 7 ممالک میں ای ویزا متعارف

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2023, 9:13 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

ریاض، 5؍مئی (ایس او  نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سات ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے متعارف کرانے کااعلان کیا ہے۔ وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیوآرکوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا نیا اقدام نافذالعمل ہوچکا ہے۔

اس نے مزیدکہا ہے کہ ’’یہ اقدام ویزا کے حصول کے طریق کارکو خودکاربنانے اور وزارت کی طرف سے مہیاکی جانے والی قونصلر خدمات کے معیارکو بہتربنانےکے ساتھ ساتھ کام،اقامتی اورسیاحتی یا وزٹ ویزا جاری کرنے کے میکانزم کوتیارکرنےکی کوششوں کا حصہ ہے‘‘۔

سعودی عرب نے حال ہی میں ویزا کے طریق کار میں تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں اور ویزا قوانین میں نرمی کی ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں اورغیر ملکی کاروباری اداروں کو مملکت میں آنے کے لیے راغب کیا جا رہا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ویزا کے طریق کارمیں تبدیلی کااعلان ایسے وقت میں کیاہے جب خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے درمیان ممکنہ طور پرعلاقائی شینگن طرز کے مشترکہ ویزے کے اجراء کے لیےبات چیت جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لکھنؤ-ایودھیا شاہراہ پر تین منزلہ عمارت میں بھیانک آگ، ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان

جمعرات کی صبح لکھنؤ-ایودھیا شاہراہ پر واقع ایک تین منزلہ عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ بی بی ڈی تھانہ علاقے کے اندرا نہر کے قریب پیش آیا۔ اس عمارت میں گاڑیوں کا سروس سنٹر، ٹائر شو روم اور ایک جم قائم تھا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کو مطلع کیا گیا، ...

ضیاء الحق قتل کیس: تمام 10 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

سی او ضیاء الحق قتل کیس میں تمام 10 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر مجرم پر 19,500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جس کا نصف حصہ ضیاء الحق کی اہلیہ پروین آزاد کو دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنایا گیا ہے۔

جموں کے عوام سے کوئی انتقام نہیں لوں گا: عمر عبداللہ کا بیان

جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نیشنل کانفرنس کی فتح کے بعد، عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ حال ہی میں ایک میڈیا کانفرنس کے دوران، عمر عبداللہ نے یقین دلایا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے ...

پونے پورش کیس: مہاراشٹر حکومت کی اہم کارروائی

مہاراشٹر حکومت نے پونے پورش ہٹ اینڈ رن کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے نابالغ ملزم کو ضمانت دینے والے جووینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) کے دو ممبروں کو برخاست کر دیا ہے۔ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان ممبروں کے خلاف شکایت درج کی تھی، جس کی جانچ کے بعد دونوں کو اصولوں کی ...

دبئی میں AUZ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 128 کھلاڑیوں کا انتخاب؛ حیات شیخ اور ابوالحسن سب سے مہنگے کھلاڑی

بھٹکل و اطراف بھٹکل کے کھلاڑیوں پر مشتمل   دبئی میں 26/اکتوبر سے منعقد ہونے والے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے آوکشن کے ذریعے آٹھ ٹیموں نے زائد  پوانٹس کی بنیاد پر  128 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ 225 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے۔

دبئی میں 26اکتوبر سے شروع ہورہا ہےاوز کے زیراہتمام عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ؛ 6 اکتوبر کو ہوگا کھلاڑیوں کا آوکشن

دبئی اور متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں برسرروزگار نوجوان کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے ٹیلنٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے مقصد سے دبئی کی بھٹکلی کمپنی 'اوز' کے زیراہتمام ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ 'اوز بلاسٹ' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف متحدہ ...

دبئی میں شروع ہورہا ہے بھٹکل پریمیر لیگ کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ؛ یکم نومبر سے ٹیموں کا اور 10 نومبر سے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن

بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ 5 جنوری 2025 سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں کا رجسٹریشن یکم نومبر سے جبکہ کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 10 نومبر سے شروع ہوگا۔ کھلاڑیوں کی بولی کا عمل 8 دسمبر کو ہوگا۔ یہ تمام تفصیلات بی پی ایل کمشنر طحہٰ معلم ...

ایک ہی دن دبئی میں بھٹکل کے دو لوگوں کا انتقال؛ نماز کی ادائیگی کے دوران آیااللہ کا بُلاوا

   دبئی میں  مقیم  بھٹکل کے دو لوگ ایک کے بعد ایک   انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ  راجعون۔ سنیچر کو پہلے   جناب محمد حُسین خطیب (75)  کے انتقال کی خبر موصول ہوئی تھی،  اسی رات دامودی محمد قطب  (36)بھی انتقال کرگئے، جس کی اطلاع اتوار صبح   کو ملی۔

دمام میں  بھٹکل مسلم جماعت کی جانب سے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر خوبصورت تقریب

15 اگست 2024  بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے 78یوم آزادی  کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا جس میں ننھے منے بچوں کے سامنے ازادی کا ترانہ سنایا گیا اور بچوں نےازادی خوشی میں جھوما  اور چند بچوں نے ازادی نسبت سے چھوٹی چھوٹی تقریر بھی کئے

عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے پھر ایک بار صدر اور سکریٹری جنرل منتخب

  عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ  سکریٹری کے  طور پر  یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ  طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ...