سعودی عرب میں پانچواں سالانہ اونٹ میلہ رواں سال دسمبر میں منعقد کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2020, 7:59 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،12/ اگست(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے زیراہتمام پانچواں سالانہ اونٹ میلہ رواں سال دسمبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ عبد العزیز اونٹ فیسٹیول کے اونٹ کلب کے جنرل سپروائزر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر عمل درآمد کے لئے آئندہ دسمبر کے پہلے ہفتے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کا اعلان اونٹ کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور بین الاقوامی اونٹ تنظیم 'ونٹ پول'و کے صدر فہد بن فلاح بن حثلیں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ پانچواں شاہ عبد العزیز اونٹ فیسٹیول یکم دسمبر 2020 کو ولی عہد کے ہدایت کی روشنی میں منعقد کیا جائے گا۔

بن حثلیں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے اونٹ میلے شاہ عبد العزیز اونٹ فیسٹیول کا شیڈول کے مطابق انعقاد کی ہدایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس کی تعریف کی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ان کی منظور کرنے پر ان کا شکریہ ادا کا۔

سعودی عرب میں اونٹ میلہ جنوبی شہر الصیاھید میں منعقد کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ میلے میں 1800 اونٹ مالکان 38 ہزار اونٹ شامل کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

نوید ائیکری بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے جنرل سکریٹری منتخب، عبدالمُعیز جوکاکو بنے نئے سکریٹری

نوید حسن ائیکری بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے جنرل سکریٹری اور عبدالمعیز جوکاکو نئے سکریٹری  منتخب ہوگئے  ہیں، اس بات کی اطلاع بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدر جناب عبدالسلام دامدا ابو نے دی ہے۔

سعودی عرب نے ہندوستان پر لگائی سفری پابندی

ہندوستان میں کورونا انفیکشن بے قابو ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ روزانہ تقریباً ایک لاکھ مریض سامنے آ رہے ہیں اور کورونا مریضوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

بحرین کی اسرائیل سے ڈیل،علاقائی سلامتی کو تقویت ملے گی: شیخ سلمان کی نیتن یاہو سے گفتگو

بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے عالمی سلامتی اور امن کو مضبوط بنانے اور امن ، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

سعودی عربیہ کے طائف میں کار حادثہ کا شکارایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

یہاں سے قریب  35 کلو میٹر دور گولی ہوڑے کا ایک نوجوان سعودی عربیہ کے طائف میں ہوئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت  افتخار مٹّا (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں گنگولی کا رہنے والا ایک شخص جس کی شناخت مالی سرفراز (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے شدید زخمی ہوا ہے جسے طائف کے کنگ ...