حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر حملے کی کوشش ناکام، چار ڈرون طیارے تباہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2020, 6:37 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

 ریاض،4/جولائی(آئی این ایس انڈیا) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں معاون عرب اتحادی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حوثی باغیوں کے چار ڈرون طیارے مار گرائے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے چار بمبار ڈرون سعودی عرب پر حملے کے لیے بھیجے تھے۔ عرب اتحادی فوج اور سعودی عرب کے فضائی دفاع کے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان ڈرون طیاروں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی انہیں تباہ کر دیا۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی روک تھام اور سعودی شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنا مشن جاری رکھے گا۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے گذشتہ روز چار بمبار ڈرون سعودی عرب کی طرف بھیجے تھے جنہیں تباہ کر دیا گیاہے۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ تین ڈرون یمن کی حدود کے اندرمار گرائے گئے جب کہ ایک بمبار ڈرون کو یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر مار گرایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مطافِ کعبہ میں تنہا دعا کرنے والی دنیا کی خوش قِسمت خاتون

کورونا وائرس کی وَبا کے پیش نظر اس مرتبہ حج کے ایّام میں بعض بڑے نادر اور منفرد واقعات پیش آئے ہیں جن کا عام حالات میں تصور بھی ممکن نہیں۔ ایسے واقعات میں تازہ اضافہ ایک تنہا مسلم خاتون کی کعبۃ اللہ کے سامنے عبادت وریاضت ہے اور ان کے ساتھ مطاف میں کوئی دوسرا فرد نظر نہیں آرہا ہے۔

ترکی عرب امور میں مداخلت سے باز رہے: متحدہ عرب امارات کا انتباہ

متحدہ عرب امارات نے  لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ترکی کو کہا ہے کہ وہ عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سلطنت عثمانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اب اس دور کی طرح کا رویہ اختیار ...

بیروت کے دھماکوں میں چار ہزار سے زائد زخمی، 78 سے زائد ہلاک

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کل شام ہوئے متعدد تباہ کن دار دھماکوں نے بیروت اور اس کے پاس کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔مختلف ایجنسیوں کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں چار ہزار سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے اور سینکڑوں عمارتوں کے تباہ ہونے کی خبر ہے ۔

دنیا میں کروونا سے 1.84 کروڑ افراد متاثر، 6.97 لاکھ افراد ہلاک

خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا پھیلاؤ دنیا بھرمیں جاری ہے اور اس مہلک وائرس سے اب تک دنیا میں تقریباً 1.84 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے تقریباً 6.97 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسپیس ایکس ڈریگن نے خلیج میکسیکو میں اتر کر تاریخ رقم کردی

ناسا اور اسپیس ایکس کاڈریگن کریو اینڈیور نے اتوار کی سہ پہر خلیج میکسیکو میں لینڈ کرکے تاریخ رقم کردی۔ اسپیس ایکس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس سے منسلک ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ناسا کے دو خلابازوں کو اسپلیش ڈاؤن (پیراشوٹ سے اترنے) کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔خلائی جہاز ...