سعودی عرب سوڈان کو مالی امداد دینے والے ممالک میں سر فہرست

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 19th January 2020, 7:55 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،19جنوری (آئی این ایس انڈیا)پسماندہ خطوں، معاشی مسائل سے دوچار عرب اورمسلمان ممالک کی مالی امداد میں سعودی عرب کی خدمات کسی سے مخفی نہیں۔ سعودی عرب سوڈان کی معاشی ترقی اور خوش حالی کے لیے امداد دینے والے ممالک میں بھی سر فہرست ہے۔ سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر اور شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینیٹری ایکشن کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور برادر ملک جمہوریہ سوڈان کے مابین مضبوط تاریخی روابط اس بات کا ثبوت ہیں کہ سعودی عرب سوڈان اور اس کے عوام کی حمایت ومدد کو ایک اولین ترجیح دیتا ہے۔ سعودی عرب نے ماضی میں بھی سوڈان کی بڑھ چڑھ کر مالی مدد کی اور سال 2019ء کے آخر تک مملکت کی طرف سے سوڈان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد دی گئی تھی۔ یوں سعودی عرب سوڈان کو مالی امداد دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔

ڈاکٹر الربیعہ نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ کی میزبانی میں سوڈان کی مالی امداد سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں برطانیہ، سعودی عرب، سویڈن اور اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی حقوق ’اوچا‘ کے مندوبین نے شرکت کی۔انہوں نے برادر ملک جمہوریہ سوڈان میں انسانی صورتحال کے بارے میں بین الاقوامی رد عمل کے طریقہ کار کا مطالعہ کرنے اور اس میں پیش آنے والے نازک اور مشکل حالات کی روشنی میں 2020 کے لیے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مالی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب برطانیہ اور سویڈن کی طرف سے سوڈان کی امداد سے متعلق کوششوں کو سراہتا ہے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امدادی کوآرڈینیٹر مارک لوکاک نے سوڈان کی مالی امداد سے متعلق ایسا میکانزم اختیار کرنے کی تجویز پیش کی جس کے ذریعے سوڈان کے عام شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں ان کی مدد جاسکے۔اس موقع پر ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ ان کا ملک سوڈان کے عوام کو درپیش معاشی، انسانی ماحولیاتی اور صحت سے متعلق چیلنجوں سے آگاہ ہے۔

اپریل 2019ء کو سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر سوڈان کو تین ارب ڈالر کی مدد فراہم کی۔ اس میں 50 کروڑ ڈالر کی رقم سوڈان کے مرکزی بنک میں رکھی گئی تاکہ سوڈان کی کرنسی کو استحکام فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے 2020 کے منصوبے میں سوڈان میں بہت سی مہمات جن میں دو طبی مہمات شامل ہیں کا پروگرام تیار کیا ہے۔ ان مہمات میں نابینا پن کی روک تھام اور مختلف امراض نمٹنے کے لیے دو میڈیکل مہمات شامل ہیں۔ سوڈان میں سعودی عرب کے تعاون سے ہونے والے طبی پروگرام کے لیے 15 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...