سعودی عرب نے پرائیویٹ ملازمین کو 2 سال تک نصف تنخواہ کی ادائیگی کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 3rd June 2020, 9:23 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،3؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتوں نے عوام، مزدوروں اور ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے اعلانات کر رکھے ہیں اور اس سلسلہ میں متعدد ممالک کی حکومتوں نے ملازمین کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کے انتظامات بھی کئے ہیں۔ اب سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ 2 سال تک تمام طرح کے پرائیویٹ ملازمین کو کورونا ریلیف فنڈ کے تحت ان کی تنخواہ کا نصف حصہ ادا کرے گی۔یہ سبسڈی ملازمین کو وزارت کے ادارے فروغ افرادی قوت کے تحت فراہم کی جائے گی اور اس میں 4 ہزار ریال سے 15 ہزار ریال تک کے تمام ملازمین شامل ہوں گے۔

’عاجل‘نامی ویب سائٹ کے مطابق وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے واضح کیا کہ مذکورہ ریلیف ملازمین کو کورونا ریلیف پروگرام کے تحت دیا جائے گا اور اس میں حکومت ملازمین کو ان کی نصف تنخواہ ادا کرے گا۔ یعنی جن ملازمین کی تنخواہ 4 ہزار ریال ہوگی حکومت انہیں آئندہ 2 سال تک ماہانہ 2 ہزار ریال ادا کرے گی اور 15 ہزار ریال تک تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کو 7 ہزار ریال تک اضافی دیئےجائیں گے۔ وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقیات کی جانب سے یہ قدم کورونا کی وجہ سے صحت کے معاملات پر اخراجات بڑھ جانے کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

مذکورہ ریلیف پروگرام کے تحت حکومت نے خواتین اور معذور ملازمین کو اضافی 10 فیصد رقم ادا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے مگر یہ اضافی رقم ریاض، جدہ، دمام اور الخبر شہر کے علاوہ دیگر شہروں میں ملازمتیں کرنے والی خواتین اور معذور افراد کی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے ایسے چھوٹے اور متوسط اداروں کے لئے بھی ریلیف کا اعلان کیا ہے، جنہوں نے کورونا کی وبا کے دوران بھی ملازمین کی ملازمتیں برقرار رکھی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...