سعودی عرب: کوڑے کی سزا کے بعد کمسن مجرموں کو پھانسی دینے کی سزا بھی ختم

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2020, 5:49 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض،27؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال پر دستخط کے بعد اب سعودی عرب میں کم عمری میں جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو پھانسی کی سزا نہیں دی جائے گی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طرف سے یہ اعلان ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کا انسانی حقوق کا ریکارڈ دنیا میں سب سے بُرا سمجھا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اظہار رائے کی آزادی کو کچلا جاتا ہے اور حکومت پر تنقید کرنے والوں کی من مانی گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔ سرکاری انسانی حقوق کمیشن کے صدر عواد العواد کی جانب سے کل جاری بیان میں کہا گیا کہ شاہی فرمان کے مطابق ان کیسز میں کم عمری میں جرم کا ارتکاب کرنے والوں کی پھانسی کی سزا کو زیادہ سے زیادہ 10 سال کی سزا میں تبدیل کر دیا ہے جس کی میعاد کمسن مجرمین بچوں کے حراستی مراکز میں گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق ابھی پچھلے سال سعودی عرب نے 178 مردوں اور چھ خواتین کو سزائے موت دی تھی۔ سزائے موت پانے والوں میں عموماً آدھی سے زیادہ تعداد غیر ملکیوں کی رہتی ہے۔ 2018 میں 149 لوگوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔ ایک شخص کو تو اس جرم کی سزا دی گئی جو اس نے بچپن میں کیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ان میں سے اکثریت کو قتل اور منشیات سے متعلق جرائم میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔

کورونا اَپ ڈیٹ:جنوبی کینرامیں آج صبح سے اب تک ہوئی 2افراد کی موت۔ضلع میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہوئی 22

جنوبی کینرا میں کورونا وباء کے اثرات بہت زیادہ سنگین صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ آج صبح سے اب تک کووِڈ کے 2 مریض موت کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع میں وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔

بھٹکل میں نجی اسپتال کی نرس کو لگ گیا کورونا کا مرض۔ایس ایس ایل سی کی طالبہ نرس کی بیٹی کو کیا گیا ہوم کوارنٹین

ایک نجی اسپتال میں خدمات انجام دینے والی نرس کو کووِڈ کا مرض لاحق ہونے کے بعدایس ایس ایل سی کا امتحان دے رہی اس کی بیٹی کو امتحان سے باز رکھتے ہوئے ہوم کوارنٹین کیا گیا ہے۔