سعودی عرب : عمرے کے لیے ویزے، قرنطینہ کی شرائط کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 11:06 AM | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ، یکم دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت میں عمرہ زائرین کی آمد کے حوالے سے شرائط وضوابط کا اعلان کردیا ہے-

وزارت کے مطابق حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی-

مگر ایسے افراد جنھوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے،مگر وہ سعودی عرب میں منظورشدہ نہیں، انھیں عمرہ کے مناسک ادا کرنے سے قبل تین دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا-

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق48گھنٹے بعد ان افراد کوکرونا وائرس کے منفی ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی-

وزارت نے بتایا کہ تمام زائرین کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے ممالک سے کورونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے تشریف لائیں -

حال ہی میں سعودی عرب کی وزارت حج عمرہ نے سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس”سدایہ“کے تعاون سے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے جس میں مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو مسجد حرام اور مسجد نبوی میں عمرہ اور نماز ادا کرنے کے لیے ایپس کے ذریعے اجازت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

ایک بیان میں وزارت حج نے کہا کہ یہ سروس”قدوم“پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے اور مملکت میں پہنچنے کے بعد”اعتمرنا اور توکلنا“کی ایپس پرموثرہو گی- ان دونوں ایپس میں سے کسی ایک پرعمرہ کی اجازت نامہ کی تصدیق کی جا سکے گی-

سعودی عرب میں حج و عمرہ کی وزارت نے قبل ازیں اس بات پر زور دیا تھا کہ مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرنے اور مسجد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے اجازت نامے کا اجرا ان لوگوں تک محدود رکھا جائے جنہیں کرونا وائرس ویکسین کی دو خوراکیں دی گئی ہوں - سعودی عرب میں ویکسین کی منظوری دی گئی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...