لبنان کی جانب سے اعلان جنگ کر دیا گیا ہے: ریاض حکومت
ریاض، 7؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب نے لبنان پر جنگی صورتحال پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ خلیجی امور کے سعودی وزیر ثامر السبحان کے مطابق لبنانی حکومت کو اب ایسی حکومت کے طور پر دیکھا جائے گا، جو سعودی عرب کے خلاف جنگ کا ارادہ کیے ہوئے ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب ابھی ہفتے کے روز ہی لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے بقول لبنان میں انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کے وجہ سے وہ سعودی عرب میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔