سعودی عرب: شہریوں کو دفتری کام گھر سے کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 8th February 2021, 6:28 PM | خلیجی خبریں |

 ریاض،8فروری (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت اور سماجی ترقی نے عوامی، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے تمام کارکنوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے اور کام کی جگہ پر صحت کی ہدایات اور جسمانی دوری کا اطلاق کرنے پر زور دیا ہے۔

وزارت افرادی قوت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وبا پرقابو پانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے دفتری امور گھر سے انجام دینے کے لیے آن لائن طریقہ کار اپنائیں تاکہ ماحول کو وبا سے بچایا جا سکے۔

وزارت نے اجتماعات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے، جسمانی دوری کے اطلاق، ماسک پہننے، مصافحہ نہ کرنے، سماجی فاصلہ رکھنے اور ورچوئل اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا ہے۔

بیان میں سروسز کے حصول کے لیے الیکٹرانک چینلز کے استعمال کو یقینی بنانے اور کام کی جگہوں پر سینی ٹائرز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ کے بعد 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں : وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ اور عمرہ، نماز اور زیارت کی بتدریج واپسی کے بعد سے اب تک 1 کروڑ افراد کے لیے عمرے کی ادائیگی کو ممکن بنایا گیا۔ سال 1443 ہجری کے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے لیے جاری عمرہ ویزوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر ...

بھٹکل کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس؛ پروگرام میں "مرحوم زاہد رکن الدین ، ایک فرد ایک انجمن " کتاب کا بھی اجراء

بھٹکل مسلم کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس جمعرات مورخہ  26 اگست کو  جدہ کے گرین لینڈ  ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں  جدہ جماعت سمیت بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق صدر مرحوم  سی اے زاہد رکن الدین صاحب کے  تعلق سے موصولہ تعزیتی قرار دادوں  اور تعزیتی خطوط پر مشتمل ایک کتاب "مرحوم زاہد ...