کورونا وائرس : حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں داخلہ پرپابندی

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2020, 7:06 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ریاض؍تہران ،5؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات کے طور پر حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ اپنے تمام شہریوں کے علاوہ غیرمقیم افراد اور خلیجی تعاون کونسل کے 6 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور عازمین عمرہ کیلئے ویزے منسوخ کردیئے گئے ہیں اور وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو عارضی طور پر حرم شریف اور مسجد نبویؐ آنے سے روک دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ نئے کورونا وائرس 19-COVID کے پھیلاؤ کے باعث کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر ہی سعودی عرب کے شہریوں اور غیرمقیم افراد کے عمرے عارضی طور پر معطل کردیئے گئے ہیں۔ حرمین شریفین میں داخلہ پر پابندی ہٹالینے کا فیصلہ صورتحال پر منحصر ہوگا۔ کورونا وائرس کا خطرہ برقرار رہا تو رمضان المبارک میں اقطاع عالم سے آنے والے عمرہ عازمین کیلئے ویزے جاری نہیںکئے جائیں گے اور سالانہ حج کے موقع پر بھی ویزوں کی اجرائی غیریقینی ہوگی۔ ایران کے تمام صوبوں تک کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔ اس کی وجہ سے حکام نے ایران کے تمام بڑے شہروں کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کو منسوخ کردیا ہے۔

ایران کے دیگر علاقوں میں کوروناوائرس کے پھوٹ پڑنے کی اطلاعات کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کو منسوخ کیا گیا ہے۔ ایران میں اس وائرس سے اب تک 92 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 2922 افراد متاثر بتائے گئے ہیں۔ صدر ایران حسن روحانی نے کہا کہ وائرس کے پھیل جانے کے باعث متاثرہ شہریوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے اپنی ویب سائیٹ پر لکھا ہیکہ یہ بیماری پھیل چکی ہے۔ اس طرح سے یہ عالمی بیماری بن چکی ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ وائرس کا پھوٹ پڑنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ وائرس سے بچاؤ کیلئے دعا کریں۔ چین میں اس وائرس کا زور ٹوٹ چکا ہے لیکن سعودی عرب میں یہ وائرس پھیلنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے ایک سعودی شہری نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اور بحرین کے راستہ ملک میں واپس آیا تھا۔

سعودی عرب نے گذشتہ جمعرات کو بیرون ملک سے عمرہ پر آنے والے معتمرین کے مکہ مکرمہ میں داخلہ پر عارضی پابندی عائد کردی تھی۔ اس لئے اب وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مکہ مکرمہ میں عمرے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کیلئے داخلہ پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

اٹلی میں مصافحہ پر پابندی: یوروپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں پر ہلاکتوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ممالک میں اٹلی کا تیسرا نمبر ہے۔ 2500 سے زیادہ لوگ وائرس سے متاثر ہیں۔ اٹلی کے حکام نے وائرس کی روک تھام کیلئے مختلف اقدامات کی منظوری دی ہے۔ عوام سے کہا گیا کہ وہ آپس میں ملاقات کے وقت مصافحہ نہ کریں۔ حکومت نے عوام کو ہاتھ ملانے اور بوسہ لینے پر پابندی عائد کی ہے۔ فٹبال میچوں کے دوران بھی صارفین کے آنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ عوام آپس میں ملتے وقت ایک میٹر کی دوری سے ملاقات کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...