سعودی عرب نے ہندوستان پر لگائی سفری پابندی

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2020, 12:26 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

نئی دہلی،24؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا انفیکشن بے قابو ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ روزانہ تقریباً ایک لاکھ مریض سامنے آ رہے ہیں اور کورونا مریضوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے ہندوستان سے آنے اور ہندوستان سے جانے پر سفری پابندی لگا دی ہے۔ سعودی حکومت نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جن مسافروں کے پاس حکومت کی طرف سے سرکاری دعوت نامہ ہوگا انھیں اس پابندی سے چھوٹ ملے گی۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستان کے علاوہ برازیل اور ارجنٹائنا پر بھی سفری پابندی عائد کی ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں ممالک سے بھی کسی کو آنے یا پھر سعودی سے ان ممالک میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دراصل برازیل اور ارجنٹائنا میں بھی کورونا انفیکشن تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور سعودی حکومت نہیں چاہتی کہ ان ممالک سے کسی بھی طرح انفیکشن سعودی عرب پہنچے، کیونکہ اس سے کافی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہندوستانیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ پانچ دنوں پہلے یعنی 18 ستمبر کو دوبئی شہری ہوابازی اتھارٹی نے گزشتہ کچھ ہفتوں میں مبینہ طور پر کورونا انفیکشن کی تصدیق کے سرٹیفکیٹ والے مسافروں کو لانے سے متعلق ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروزوں پر دو اکتوبر تک روک لگا دی۔ یو اے ای حکومت کے ضابطوں کے مطابق ہندوستان سے سفر کرنے والے سبھی مسافر کو سفر سے 96 گھنٹے پہلے آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور ان کے پاس جانچ میں انفیکشن کی تصدیق نہیں ہونے والا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت سے ناراض محبوبہ مفتی نے کہا "ہم خاموش بیٹھنے والے نہیں، طاقت ہے تو چین کو نکالو"

 پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں پر طاقت آمائی کرتی ہے جبکہ چین کا نام لینے سے بھی تھرتھراتی ہے جس نے لداخ میں ہماری زمین ہڑپ لی ہے

مونگیر تشدد: بی جے پی-جے ڈی یو حکومت سے کانگریس نالاں، پی ایم مودی سے مانگا جواب

بہار میں اسمبلی انتخاب کے درمیان مونگیر شہر میں دو دن پہلے پولس فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت کے بعد آج ایک بار پھر شہر میں ہنگامہ ہونے پر کانگریس نے نتیش حکومت کے ساتھ ساتھ پی ایم مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آن لائن جوے، گیمنگ، سٹہ کی ویب سائٹوں اور ایپس پر روک لگائی جائے: جگن موہن ریڈی

اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مرکزی وزیر الکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ سروس خدمات فراہم کرنے والوں کو ہدایت دیں کہ وہ تمام آن لائن جوے، گیمنگ، سٹہ کی ویب سائٹس اور ایپس کو ریاست میں بلاک کر دیں۔

توہین رسالت معاملہ میں عرب دنیا متحد؛ مصنوعات بائیکاٹ مہم سے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا فرانس 

آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کارٹون بنانے پر مصر رہنے والا فرانس پہلی بار عرب دنیا کی جانب سے چلائی گئی ’’فرانس کے مصنوعات کی بائیکاٹ مہم‘‘ کے سامنے گھٹنا ٹیک کر گڑ گڑاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ 

مسجد الحرام میں 210 دنوں کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے المسجد الحرام میں 210 دنوں بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی۔ جنرل پریزیڈنسی برائے انتطامی امور الحرمین الشریفین نے جمعہ کو علی الصبح مسجد حرام کے 11 دروازے نمازیوں کے استقبال کی خاطر کھول دیئے تاکہ فرزندان توحید عالمی وبا کے جلو میں پہلی نماز ...