امریکہ - سوڈان میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان پر سعودیہ  کا خیر مقدم

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th December 2019, 7:08 PM | عالمی خبریں |


 ریاض/8 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ سوڈان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا اور سوڈان کے درمیان دو عشروں سے سفارتی تعلقات منقطع چلے آ رہے ہیں۔ سوڈان میں صدر عمر البشیر کی رواں سال معزولی کے بعد خرطوم اور واشنگٹن کے درمیان قربت بہ تدریج بڑھ رہی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے امریکہ اور سوڈان کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہناہے کہ توقع ہے کہ امریکا اورسوڈان سفارتی تعلقات کی بحالی کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بحال کریں گے۔سعودی عرب نے 21 اگست 2019ء کو تشکیل پانے والی سوڈان کی عبوری حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکہ طویل عرصے تک سوڈان پر دہشت گردی کی پشت پناہی اور شورش زدہ علاقے دارفر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔حال ہی میں سوڈن کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے امریکہ کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکی حکام سے دو طرفہ سفاتی تعلقات کی بحالی پر بات چیت ک ہے۔ امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی خرطوم کیساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...