سعودی عرب: کووِڈ-19 کے1993 نئے کیس،یومیہ اموات کی تعداد میں کمی

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2020, 8:23 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،27؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد کے علاوہ روزانہ اموات میں بھی مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور کووِڈ-19 کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ سعودی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں 1993 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ 2613 مریض تن درست ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اب تک سعودی عرب میں کرونا وائرس کے تشخیص شدہ کل مریضوں کی تعداد 268934 ہوچکی ہے۔ان میں 222936 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کووِڈ-19 میں مبتلا مزید 27 مریض وفات پاگئے ہیں اور 27 جولائی تک اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 2760 ہوگئی ہے۔

سوموار کو بھی الہفوف شہر میں کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ 194کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد الطائف میں 186،دارالحکومت الریاض میں 106 اور مکہ مکرمہ میں 94 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔مدینہ منورہ میں 62 اور ساحلی شہر جدہ میں صرف 51 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔کرونا کے باقی کیس مملکت کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اس وقت سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 43238ہے۔ان میں 2126 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کو 9 اور10 ذی الحجہ کو حج کے رکن اعظم یومِ عرفہ اور عیدالاضحیٰ کے دن عام عبادت گزاروں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...