سعودی عرب اور امارات کے درمیان کئی امور پر اتفاق

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2019, 8:51 PM | خلیجی خبریں |

 دبئی /28نومبر (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اماراتی قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہ نماؤں کی زیر صدارت سعودی عرب۔ امارات کے درمیان قائم رابطہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ ابوظبی میں ہونے والے اس اجلاس میں دو طرفہ تزویراتی شراکت کو فروغ دینے کے لیے 7 نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا جن کی تفصیل ذیل میں پیش کی جا رہی ہے۔سعودی عرب امارات کی رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کے دوران متعدد ترجیحی موضوعات میں کئی اسٹریٹیجک اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔یہ سات اسٹریٹیجک اقدامات ایگزیکٹو کمیٹی کے مابین مشترکہ منصوبوں پرکام کے اعلان کے چند ماہ بعد کیے گئے ہیں۔ گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ان اقدمات کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہے۔ یہ کونسل دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے لیے توانائی اور وسائل کا مشترکہ طور پر استعمال کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلیے تشکیل دی گئی ہے۔ ذیل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسٹریٹیجک نوعیت کے سات اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں وزارت اقتصادیات کے ساتھ ریاست میں جنرل اتھارٹی برائے سیاحت اور قومی ثقافتی ورثہ کے مابین دونوں ممالک کے باشندوں کے لیے مشترکہ سیاحتی ویزا جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سے دونوں ملکوں کے مابین سیاحت کے فروغ اور دونوں ممالک کی قومی معیشت میں سیاحت کی شراکت میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔سعودی عرب میں کسٹمز کی جنرل اتھارٹی اور متحدہ عرب امارات میں فیڈرل کسٹم اتھارٹی کے درمیان ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس اقدام کے نتیجے میں دونوں ممالک کے مابین کسٹم کوریڈور پر تجارتی ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی پیدا ہوگی اور کسٹم تعاون میں اضافہ ہو گا۔ سال 2018ء  میں کسٹم ورکنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے رہا جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون سے چار گھنٹے پرآجائے گا۔اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے مابین فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کرنا ہے تاکہ باضابطہ طور پر اور خاص طور پر اس خطے میں دونوں ممالک کو درپیش غذائی چیلنجوں پر قابو پانا یقینی بنایا جا سکے۔اس اقدام سے مشترکہ تعاون اور ایک محفوظ اور پائیدار خوراک کی فراہمی کے لییکام آسان ہوجائے گا۔سائبر سیکیورٹی کا مقصد دونوں ممالک میں سائبر سکیور ٹی کو بڑھانا اور ہر ملک کے لیے ایک قابل اعتماد سائبر اسپیس کی فراہمی کی حمایت کرنا ہے جس کے ذریعے الیکٹرانک خدمات اور لین دین کو محفوظ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ دونوں ممالک کے مابین تعاون دونوں ممالک کو نشانہ بنانے والے سائبر حملوں کی روک تھام اور اس میدان میں مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔دونوں ممالک کے متعدد بینکوں کے مابین تجرباتی اور خصوصی بنیاد پر الیکٹرانک ڈیجیٹل کرنسی جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ جدید ٹکنالوجی کے طول وعرض اور مالی استحکام کو بڑھانے میں ان کی فزیبلٹی کا مطالعہ کیا جا سکے۔ رقوم کی منتقلی کے عمل کے اخراجات کو کم کرنا،اس بات کا جائزہ لینا کہ رقوم کی منتقلی سے دونوں ملکوں کو کس طرح کے خطرات درپیش ہو سکتے ہیں اور ان کے ساتھ کس طرح نمٹا جا سکتا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان استعمال ہونے والی ڈیجیٹل کرنسی کے اجرا کے تقاضوں کو سمجھنا اور ساتھ ہی دونوں ممالک میں ترسیلات زر کے نظام کے لیے ایک اضافی راستہ تلاش کرنا اور بینکوں کو براہ راست ترسیلات زر انجام دینے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی اجازت دینا ہے۔مغربی ہندوستان میں ریاست مہاراشٹر میں 70 ارب ڈالر کی ابتدائی لاگت سے ایک جدید پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے ساتھ روزانہ 1.2 ملین بیرل کی گنجائش والی نئی خام تیل ریفائنری کی تعمیر میں سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات بھی تعاون کرے گا تاکہ سعودی خام تیل کے روزانہ کم از کم چھ لاکھ بیرل کی فراہمی کو محفوظ بنایا جا سکے۔ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی مارکیٹ کے لیے کیمیائی موااد کے تبادلوں کی شرح اضافہ ہوگا۔اس اقدام کا مقصد ہندوستانی ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل مارکیٹ میں سعودی اور متحدہ عرب امارات کے خام تیل کی فروخت کے لیے وقف شدہ مراکز میں دونوں ملک مل کر کام کریں گے۔سعودی اماراتی یوتھ کونسل کے قیام کے اقدام کا مقصد دونوں ممالک میں نوجوانوں کے مابین شراکت کو مستحکم کرنا، ان کے مابین خیالات کا تبادلہ کرنا اور معاشرے کی ترقی میں اپنی صلاحیتوں کواستعمال کرنے کی کوششوں کو مربوط کرنا ہے۔یہ کونسل نوجوانوں کو مستقبل کے ترقیاتی نقطہ نظر کی ترقی میں ان کا حصہ ڈالنے اور فعال طور پر حصہ لینے کے لیے کام کرے گی تاکہ نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا جاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...