سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں بچوں کے داخلے سے پابندی ہٹالی

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2022, 11:55 AM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض، 15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے مسجد الحرام میں تمام عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

وزارت نے یہ اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا، جس میں کہا گیا کہ والدین اپنے بچوں کو مسجد الحرام لے جاسکتے ہیں۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق 5 سال سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔جو والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو مسجد الحرام لانا چاہتے ہیں انہیں کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ نومبر 2021 میں سعودی عرب نے 12 سال سے کم عمر بچوں کے مسجد الحرام میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

عمرہ زائرین کسی بھی ائیرپورٹ سے سعودی عرب آ سکتے ہیں: وزارت حج و عمرہ کی وضاحت

سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں معتمرین کی آمد و رفت کے لئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں کیا گیا ہے۔ عمرہ کرنے والے حضرات کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہو سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارش، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشوں اور ان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری نجی اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔

کہاں غائب ہو گئے نوٹ بندی کے بعد چھاپے گئے 9.21 لاکھ کروڑ روپے، آر بی آئی کے پاس بھی تفصیل موجود نہیں!

مرکز کی مودی حکومت نے بلیک منی پر قدغن لگانے کے مقصد سے 2016 میں نوٹ بندی ضرور کی، لیکن اس مقصد میں کامیابی قطعاً ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے نوٹ بندی کے وقت بھی مرکز کے اس فیصلے پر سوالیہ نشان لگایا تھا،

فلپائن میں سمندری طوفان ’نورو‘ سے بڑے پیمانے پر تباہی، 8 افراد ہلاک

 فلپائن کے جزیرے لوزون میں ہفتے کے آخر میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ آنے والے شدید طوفان 'نورو' کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ایک سرکاری ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل ڈیزاسٹرس، رسکس اور مینجمنٹ کونسل نے اتوار کی سہ پہر کو طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے ...

ہندوستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

 ہندوستان نے سوریہ کمار یادو (69) اور ویراٹ کوہلی (63) کی مضبوط نصف سنچریوں کے بعد ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 25) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اتوار کے روز تیسرے ٹی- ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ٹیم انڈیا ...

اُڈپی : بینگلور اور حیدرآباد کے تین طالب علم سمندر میں غرق ہوکر ہلاک

ملپے سے قریب ہوڈے سمندر میں تیراکی کے دوران بینگلور اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 3 طالب علم سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آکر غرق ہوکر ہلاک ہوگئے۔ جن کی شناخت شریکاس، نشانت اور شانمکھا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  &

منگلورو: تحقیقاتی ایجنسیوں کے چھاپے کے خلاف پتور، بنٹوال اور بجپے میں ایس ڈی پی آئی نے کیا احتجاجی مظاہرہ

ایس ڈی پی آئی کے ضلع دفتر پر این آئی اے کی طرف سے چھاپہ ماری کے علاوہ پی ایف آئی کے لیڈروں کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے پتور، بنٹوال اور بجپے میں ایس ڈی پی آئی کارکنان اور ذمہ داران نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا ۔