شاہ سلمان کے حکم پر کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کا قیام

Source: S.O. News Service | By INS India | Published on 14th December 2019, 8:23 PM | عالمی خبریں |

ریاض 14 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز تین شاہی فرامین جاری کیے جن میں مملکت میں مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے انسداد سے متعلق تنظیمی اور ہیئتی اسلوب کار کی منظوری دی گئی۔ ان فرامین کے تحت مملکت میں کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ اور ایڈمنسٹریٹو انویسٹی گیشنز ڈپارٹمنٹ (مباحث) کو نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن میں ضم کر دیا گیا ہے اور اب اس ادارے کا نام بدل کرکنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن ہو گیا ہے۔شاہ سلمان نے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کے اندر کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن یونٹ قائم کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ یہ یونٹ مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی سے متعلق کیسوں کی تحقیقات اور استغاثہ کے لیے مختص ہو گا۔کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن مملکت میں مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی سے متعلق جرائم اور ان کے مرتکب افراد کے حوالے سے تمام تر مطلوبہ اقدامات کرے گا۔ ان افراد میں ریاست کے شہری یا عسکری ملازمین یا ان کے ساتھ معاہدے میں شامل افراد یا پھر ان جرائم سے کسی بھی صورت میں تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوں گے۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن بن ابراہیم الحصین کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر کے مجلس شوری کا رکن مقرر کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرونا وائرس برطانوی معیشت کا پانچواں حصہ چٹ کر گیا

رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران برطانوی معیشت میں ریکارڈ گراوٹ نوٹ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کو شدید نقصان ہوا ہے، جس کی وجہ سے ملک کو ریکارڈ کساد بازاری کا سامنا ہے۔برطانیہ کے قومی شماریاتی ادارے کی طرف سے بدھ کو جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل ...

فرانس کا ایران سے لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

لبنانی دارالحکومت بیروت میں گذشتہ ہفتے ہونے والے قیامت خیز دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدرعمانوئل میکروں نے بدھ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں‌ نے ایرانی صدر پر لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے پر اور دیا اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ بیروت میں ...

لبنان کے مرکزی بنک کے گورنر 10 کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالک

ایک میڈیا گروپ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لبنان کے سنٹرل بینک کے گورنر کی ملکیت والی غیر ملکی کمپنیاں تقریبا10 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان کی معاشی بحران میں مرکزی بنک کے گورنر کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے اور ان کے ...

مشرق وسطیٰ میں کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیں گے: یونان

ترکی کی جانب سے بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے وسائل کی تلاش کے لیے سمندری مشن بھیجے جانے کے بعد یونان اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی تناظر میں یونان نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ...

دیر الزور میں ٹارگٹ کلنگ پر قبائلی تشویش، ترکی، شامی فوج اور داعش پر الزام

شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں خاص طور پر ان علاقوں جنہیں عرب قبائل کی جانب سے نشانہ بنایا ہے میں قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات کے نتیجے میں 'داعش' کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحاد اور قبائل کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات پڑ ...