سعودی عرب میں ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تمام افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 22nd June 2020, 12:19 PM | خلیجی خبریں |

حائل ،22؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کے شمالی شہر حائل میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایک سعودی شہری کرائے پر لیے نئے گھر میں گھر کا سامان منتقل کر رہا تھاکہ اس دوران اس کی کار سامنے سے آنے والی ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں مجموعی طور پر چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایک مقامی شہری حماد محیسن التریبانی بتایا کہ اس کے بھائی حماد کی اہلیہ لینہ گائوں میں تعیناتی کے بعد انہوں نے گذشتہ برس وہاں ایک نیا مکان کرائے پر لیا تھا۔ تاہم وہ ابھی اس میں منتقل نہیں ہوئے تھے۔

حماد اپنے بچوں کے ہمراہ گھر کا سامان اور فرنیچر نئے مکان میں لے جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں المناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ سواریوں سمیت جل کر راکھ بن گئیں۔ حادثے کے وقت کوئی شخص ان کی مدد کو نہ پہنچ سکا۔ واقعے کی خبر ملنے کےبعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

خیال رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے حماد ایک مسجد کے موذن تھے۔ حادثے میں ان کے ساتھ فوت ہونے والے ان کے بچوں میں 10 سالہ سامی،9 سالہ حسام، دو سالہ عبداللہ، حماد کی اہلیہ اور ایک ملازمہ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...