سعودی عرب:جیلوں میں68 فی صد قیدیوں کوکووِڈ-19کی ویکسین لگا دی گئی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2021, 10:39 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،23؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں اسٹیٹ سکیورٹی جیلوں میں بند قریباً 68 فی صد قیدیوں کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگادی گئی ہے اور باقی قیدیوں کو بھی مرحلہ وار ویکسین کے دونوں انجیکشن لگائے جارہے ہیں۔

سعودی ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ وزارتِ صحت کی ہدایات کی روشنی میں قیدیوں کوگروپوں کی شکل میں ویکسین لگائی جارہی ہےتاکہ انھیں اس مہلک وائرس سے ہر طرح سے محفوظ رکھا جاسکے۔

ان ذرائع کا کہناہے کہ کروناوائرس کی ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہے لیکن قیدیوں کو اس کی تعلیم وترغیب دی گئی ہے اور خود انھیں جیلوں میں نیوز چینلزیا وزارت صحت کی آگہی مہم کے ذریعے ویکسین لگوانے کی افادیت سے آگاہ کیا گیا ہے۔اس کے بعد سے ویکسین لگوانے والے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن جو قیدی ویکسین نہیں لگوانا چاہتے، انھیں اس کے لیے مجبور کیا جائے گا اورنہ ان کے خلاف کوئی اقدام کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ سال کے اوائل میں کروناوائرس کی وبا پھیلنے کے فوری بعد ہی جیلوں کے مکین قیدیوں کواس مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے۔اس مقصد کے لیے جیلوں کے داخلی دروازوں پر ملاقاتیوں کے لیے مختص کمروں میں حفاظتی احتیاطی تدابیراختیار کی گئی تھیں اور وہاں آنے والے ہر فرد کا جسمانی درجہ حرارت چیک کیا جاتا رہا ہے۔

سعودی حکام نےجیلوں میں قیدیوں کے سوا دوسرے افراد کے داخلے پر پابندی عاید کردی تھی۔حتیٰ کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کا بھی داخلہ بند کردیا گیا تھا۔قیدیوں کی اپنے بیوی بچوں اورخاندانوں کے دوسرے افراد سے ملاقاتیں بھی معطل کردی گئی تھیں۔البتہ اب وہ تمام احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرتے ہوئے ان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

جیل حکام نے وزارت صحت کے ساتھ مل کر جیلوں میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سختی حفاظتی اقدامات کیے تھے اور کسی مشتبہ کیس کے سامنے آنے کی صورت میں فوری طور پرایک مخصوص وارڈ میں منتقل کیا جاتا رہا ہےتاکہ اس سے دوسرے قیدی متاثر نہ ہوں۔کووِڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ کے حامل قیدیوں کی ایک خصوصی ٹیم نگرانی کرتی رہی ہے۔اس کے علاوہ وقفے وقفے سے پی سی آر ٹیسٹ کیے جاتے رہے ہیں تاکہ کسی نئے کیس کی تشخیص کی صورت میں بروقت مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...