سعودی عرب :7 لاکھ سے زیادہ افراد کا کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے لیے اندراج

Source: S.O. News Service | Published on 28th December 2020, 7:29 PM | خلیجی خبریں |

ریاض  28دسمبر (آئی این ایس انڈیا)  سعودی عرب میں سات لاکھ سے زیادہ افراد نے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ ان میں مملکت کے شہری اور مکین دونوں شامل ہیں۔

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے 15 دسمبر کو اپنی موبائل فون ایپلی کیشن صحتی کے ذریعے ویکسین لگوانے کے خواہاں شہریوں اور مکینوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویکسین مختلف مراحل میں لگائی جائے گی اور معاشرے کے تمام ارکان مفت یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ’’مملکت میں 2021ء کے آخر تک کرونا وائرس کی ویکسینیں وافرتعداد میں دستیاب ہوں گی اور یہ ملک کی 70 فی صد آبادی کے لیے کافی ہوں گی۔‘‘

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ جمعہ کو ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی تھی۔اس کے بعد سے سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے بہ قول کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرانے والے افراد کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب کی فوڈ اور خوراک اتھارٹی نے اسی ماہ امریکا کی دواساز فرم فائزر کی جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیارکردہ کووِڈ-19 کی ویکسین کو مملکت میں استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔اس کے بعد گذشتہ ہفتے اس کی پہلی کھیپ سعودی عرب پہنچی تھی۔

سعودی عرب میں فائزر کی مہیا کردہ ویکسین تین مراحل میں لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 65 سال سے زاید عمر کے شہریوں اور مکینوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ کرونا وائرس کے خلاف محاذِ اوّل پر لڑنے والے طبّی عملہ اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور پہلے سے مختلف دائمی امراض کا شکار افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جارہی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد ،ذیابطیس یا دمے میں سے کسی ایک عارضے میں مبتلا افراد،گردے اور دل کے دائمی عارضے کا شکار افراد کو بھی پہلے مرحلے میں کرونا وائرس کی ویکسین لگائی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد ، پہلے مرحلے میں رہ جانے والے طبی عملہ اور مختلف عوارض کا شکار دائمی مریضوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں باقی بچ جانے والے افراد یا ویکسین لگوانے کے خواہاں کسی بھی فرد کو انجیکشن لگایا جائے گا۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ حاملہ خواتین یا بچّوں کو دودھ پلانے والی ماؤں یا آیندہ دو ماہ میں امید سے ہونے کی خواہاں خواتین،شدید الرجی کا شکار افراد اور گذشتہ 90 روز کے دوران میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...