سعودی عرب :کرونا کے خطرات کے باعث 5 مساجد بند، 141 کو کھول دیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2021, 12:33 AM | خلیجی خبریں |

 ریاض،28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے مطابق مملکت میں کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر پانچ مساجد کو نماز کے لیے بند کیا گیا ہے جب کہ 141 مساجد کو جراثیم کش اسپرے اور دیگر حفاظتی اقدمات کے بعد کھول دیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امور کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چار علاقوں میں کرونا کے 13 کیسز سامنے آنے کے بعد وہاں پر 5 مساجد کو نماز کے لیے سیل کیا گیا ہے۔

 ٹویٹر پر جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران کرونا وبا کے باعث مجموعی طور پر 158 مساجد کو سیل کیا گیا تھا جن میں سے 141 کو کھول دیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق مساجد کی بندش کا مقصد شہریوں کی جانوں کے حفاظت کو یقینی بنانا اور مساجد میں عبادت کے لیے آنے والے عبادت گزاروں کی صحت کو برقرار رکھنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ کے بعد 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں : وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ اور عمرہ، نماز اور زیارت کی بتدریج واپسی کے بعد سے اب تک 1 کروڑ افراد کے لیے عمرے کی ادائیگی کو ممکن بنایا گیا۔ سال 1443 ہجری کے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے لیے جاری عمرہ ویزوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر ...

بھٹکل کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس؛ پروگرام میں "مرحوم زاہد رکن الدین ، ایک فرد ایک انجمن " کتاب کا بھی اجراء

بھٹکل مسلم کمیونٹی جدہ کا سالانہ اجلاس جمعرات مورخہ  26 اگست کو  جدہ کے گرین لینڈ  ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں  جدہ جماعت سمیت بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق صدر مرحوم  سی اے زاہد رکن الدین صاحب کے  تعلق سے موصولہ تعزیتی قرار دادوں  اور تعزیتی خطوط پر مشتمل ایک کتاب "مرحوم زاہد ...