سعودی عرب: پچاس لاکھ سعودی طلبا کے آن لائن امتحانات کامیابی کے ساتھ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 21st December 2020, 8:23 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،21/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)  سعودی عرب کی وزارت تعلیم کی جانب سے کی گئی کوششوں کے نتیجے میں کرونا وبا کی وجہ سے لاکھوں طلبا اور طالبات کامیابی کے ساتھ آن لائن امتحانات دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کےمطابق سعودی عرب میں آن لائن امتحانات کا آج دوسرا دن ہے جس میں کم سے کم 50 لاکھ طلبا و طالبات حصہ لے رہےہیں۔ یہ امتحانات سال اول کے طلبا اور بعض دوسری جماعتوں کے طلبا وطالبات سے لیا جا رہا ہے۔

آن لائن امتحانات کے پہلے دن کی کامیابی کے بعد دوسرے روز بھی جاری ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے 'مدرستی' ایک آن لائن پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے جس میں لاکھوں طلبا گھر سے امتحانات میں شامل ہوئے ہیں۔

کرونا وبا کے دنوں میں اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد حکومت، وزارت تعلیم، تدریسی عملے اور لاکھوں طلبا وطالبات کو تربیتی عمل سے گذرا گیا اور آن لائن تدریس اور امتحانات کی راہ میں حائل تمام عملی اور تکنیکی رکاوٹیں ختم کی گئیں۔ اس حوالے سے بچوں کے والدین کو بھی ضروری رہ نمائی فراہم کی گئی۔

اس حوالے سے تعلیمی عملے ، اسکولولوں کے پرنسپلز، انتظامی اسٹاف، تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ طلبا کو آن لائن امتحانات کے حوالے سے رہ نمائی فراہم کی گئی اور انہیں اس کام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اساتذہ اور طلبا کو تدریسی عمل کے دوران مسلسل تین گھنٹے تک امتحانات کے تجرباتی عمل سے بھی گذرا۔ طلبا کے ٹیسٹوں کے لیے مناسب جگہ اور ماحول فراہم کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...