آنند اسنوٹیکر کے لئے تشہیری مہم پارٹی کارکنان کے شرائط کے مطابق چلائی جائے گی۔ ستیش سائیل کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th April 2019, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

کاروار10؍اپریل (ایس او نیوز) کاروار انکولہ کے سابق ایم ایل اے ستیش سائیل کی طر ف سے جنتادل کانگریس کے مشترکہ امیدوار آنند اسنوٹیکر کے لئے مشترکہ انتخابی مہم چلائے جانے کی بات جو سامنے آئی ہے اس پر وضاحت کرتے ہوئے ستیش سائیل نے کہا ہے کہ وہ انتخابی مہم میں کانگریس پارٹی کارکنان کی مرضی اور شرائط کے مطابق ہی حصہ لیں گے۔

کہا جاتا ہے کہ ستیش سائیل نے آنند اسنوٹیکر کے سامنے جو شرائط رکھی ہیں اس کے مطابق اس مرتبہ پارلیمانی انتخاب میں وہ آنند اسنوٹیکر کے لئے مہم چلائیں گے اورآئندہ اسمبلی انتخاب میں اسنوٹیکر کو ستیش سائیل کے لئے حمایت کرنی ہوگی۔اس کے جواب میں آنند اسنوٹیکر نے کہا ہے کہ اگر و ہ پارلیمانی انتخاب جیت جاتے ہیں تو وہ ضرور اس شرط کو پورا کریں گے ۔ اور اگرانہیں شکست ہوتی ہے تو پھر آئندہ اسمبلی انتخاب میں وہ خود امیدوار بنیں گے۔اس بات پر دونوں رضامند ہوگئے ہیں اور مخلوط حکومت کے تقاضے پورے کرتے ہوئے پارٹی کے لیڈروں اور کارکنان کی شرائط کے مطابق مشترکہ طور پر آنند اسنوٹیکر کی حمایت میں چلائی جانے والی مہم میں ستیش سائیل اور ان کے حمایتی پوری طرح سرگرمی سے حصہ لیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی