شاردا گھوٹالہ: سی بی آئی نے اینجل ایگرٹیک گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر کو گرفتارکیا
نئی دہلی، 23 نومبر (ایس او نیوز/آئی این این انڈیا) سی بی آئی نے مغربی بنگال کے شاردا گھوٹالہ کیس میں مفرور رہنے والے انجل ایگریٹیک گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو گرفتار کرلیا۔
حکام نے پیر کو اس کے بارے میں بتایا۔ نجیب اللہ کو خصوصی سی بی آئی عدالت بروئی پور میں پیش کیا گیا، جہاں سے انھیں 10 دن کے لئے سی بی آئی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
سی بی آئی کا یہ معاملہ سرمایہ کاروں کے ساتھ 454.54 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی سے متعلق ہے۔
سی بی آئی کے ترجمان آر کے گور نے کہاکہ مزید الزامات ہیں کہ ملزم سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے اور سرمایہ کاری کے پیسے چھیننے کے بعد مفرور ہوگئے۔