ثانیہ مرزا اور فرانسیسی کھلاڑی گارشيا پری دبئی اوپن کے کوارٹر فائنل میں

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2020, 12:18 AM | اسپورٹس |

دبئی،19/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور فرانس کی ان کی جوڑی دار كارولینا گارشيا نے منگل کو یہاں دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ خاتون ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ ثانیہ اور كارولینا گارشيا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی عالی قدرتیسوا اور سلوونيا کی کیٹرینا سربوتنك پر سخت جیت درج کی۔ایک بیٹے کی ماں بننے کے بعد بااثر واپسی کرنے والي ثانیہ اور كارولینا گارشيا کی جوڑی نے پہلے راؤنڈ میں اپنی روسی حریف ٹیم پر 6-4، 4-6، 10-8 سے جیت درج کی۔

ان کا اگلا مقابلہ چین کی ساسا چیانگ اور جمہوریہ چیک کی باربورا كریسيكووا کی پانچویں سیڈ جوڑی سے ہوگا۔ 33 سال کی ثانیہ پنڈلی کی چوٹ پر قابو پانے کے بعد دبئی اوپن میں واپسی کر رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں میں یوکرین کی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی تیسری سیڈ ایلینا سویتلانا ، سوئٹزرلینڈ کی چوتھی سیڈ بلینڈا بنکک اور امریکہ کی پانچویں سیڈڈ صوفیہ کینن ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ خاتون سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئی ہیں ۔

دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز راؤنڈ 32 میچ میں امریکہ کی جنیفر براڈے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی ایلینا سویتلانا کو اسٹریٹ سیٹوں میں 6-2 ،6-1 سے، روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا نے سوئس ٹینس اسٹار بلینڈا بنکک کو 1-6، 6-1 ،6-1 سے اور قزاقستان کی الینا ریباکینا نے امریکی ٹینس ا سٹار اور آسٹریلین اوپن چمپئن صوفیہ کینن کو 6-7(2-7)، 6-3 ،6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

اس سے قبل بیلجیم کی نامور ٹینس اسٹار اور چار گرینڈ سلیم چمپئن کم کلسٹرز 8 سال کے بعد دوبارہ ٹینس کورٹس میں جلوہ گر ہوئیں تاہم 36 سالہ کم کلسٹرز کو ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار گاربین موگوروجا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ا سپین کی گاربین موگوروجا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیم کی کم کلسٹرز کو اسٹریٹ سیٹوں میں 6-2 ،7-6(8-6)سے ہرا دیا۔ کم کلسٹرز نے آٹھ سالوں میں اپنے پہلے ڈبلیو ٹی اے میچ میں ایک نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کلسٹرز نے پہلی مرتبہ 2007 میں انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم دو برس بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور تین مزید گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کئے۔

2012میں انہوں نے دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کر لی لیکن اب 8 برس بعد انہوں نے دوبارہ ٹینس کورٹس میں شرکت کی ہے۔ کلسٹرز نے اپنے بیان میں کہا کہ سرینا ولیمز اور وکٹوریہ آزارینکا کو ماں بننے کے بعد بھی عمدہ پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بہت حوصلہ ملا ہے۔اس عمر میں میرے لئے بلاشبہ یہ ایک بڑا چیلنج ہے تاہم میں عمدہ پرفارم کرنے کیلئے خوب محنت کروں گی۔ واضح رہے کہ کلسٹرز کو 4 گرینڈ سلیم ٹائٹل کے علاوہ 41 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...