ٹاپ فہرست سے ثانیہ مرزا سمیت آٹھ کھلاڑی باہر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2018, 4:02 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،24؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ا سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو پانچ پہلوانوں اور دو باکسر سمیت وزارت کھیل کی ٹارگیٹ اولمپکس پوڈیم اسکیم (ٹاپس)کی فہرست سے باہر کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی کھیل اتھارٹی کی طرف سے جاری فہرست میں اس کی اطلاع دی گئی۔ثانیہ کے باہر ہونے کی امید تھی کیونکہ وہ ماں بننے والی ہیں۔دو ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹ- اے دھارون اور موہن کمار کو حکومت کی اس منصوبہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔پروین رانا، ستیہ ورت کادیان، سمت، للتا اور سریتا پانچ پہلوان ہیں جنہیں فہرست سے باہر کیا گیا ہے جبکہ باکسر ایل دیویدرو سنگھ اور ایس سرجوبالاپر بھی گاج گری ہے۔سات مقابلوں کے 41کھلاڑیوں کو اولمپک کھیل تک ٹاپس کا فائدہ ملے گا جس سے 14 فائرنگ، 10 بیڈمنٹن، چھ باکسنگ، چار کشتی اور دو دو ایتھلیٹکس، تیر اندازی اور لفٹنگ سے ہیں۔تین ٹریک اور فیلڈ کھلاڑی للی ، سنجیونی یادو اور تیجسونی شنکر کو پہلے 2020ٹوکیو اولمپکس تک اس فہرست میں رکھا گیا تھا لیکن اب انہیں ایشیائی کھیلوں تک کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی