ہندوستان کو بدنام کرنے کے لیے’لنچنگ‘کا استعمال نہ کریں، بھاگوت نے پھرکہا،ہندوستان ہندوراشٹر،تمام بھارتی ہندوہیں 

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 6:52 PM | ملکی خبریں |

ناگپور،08/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہاہے کہ لنچنگ مغربی طریقہ ہے اور ہندوستان کو بدنام کرنے کے لیے اس کا استعمال قطعی نہیں کیا جانا چاہیے۔وجے دشمی کے موقع پربھاگوت نے کہاکہ لنچنگ لفظ کی شروعات ہندوستانی اقدار سے نہیں ہوئی،ایسے لفظ کو ہندوستانیوں پر نہ تھونپیں۔لنچنگ مغربی طریقہ ہے اور ملک کو بدنام کرنے کے لیے ہندوستان کے تناظر میں اس کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔سنگھ اپنے اس نظریہ پر قائم ہیں کہ ’ہندوستان ایک ہندو راشٹر‘ہے۔ انہوں نے کہاکہ سنگھ کی اپنے ملک کی شناخت کے بارے میں، ہم سب کی اجتماعی شناخت کے بارے میں، ہمارے ملک کے مزاج کی شناخت کے بارے میں واضح نقطہ نظر کا اعلان ہے، وہ اپنے فیصلہ پر قائم ہے کہ ہندوستان ہندوراشٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی شان اور امن کے لیے کام کرنے والے تمام بھارتی ہندو ہیں۔بھاگوت نے جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر دفعات کو ہٹانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی تعریف بھی۔ گزشتہ چند سالوں میں بھارت کی سوچ کی سمت میں ایک تبدیلی آئی ہے، جسے نہ چاہنے والے شخص دنیا میں بھی ہیں اور بھارت میں بھی اور ذاتی مفادات کے لیے یہ طاقتیں ہندوستان کو مضبوط اور طاقتورنہیں ہونے دینا چاہتیں۔ ملک کی سلامتی پر سنگھ سربراہ نے کہاکہ خوش قسمتی سے ہمارے ملک کے سیکورٹی طاقت کی حیثیت، ہماری فوج کی تیاری، ہمارے حکومت کی سیکورٹی پالیسی اور ہماری بین الاقوامی سیاست میں مؤثر طریقے کی حیثیت اس قسم کی بنی ہے کہ اس معاملے میں ہم لوگ چوکنا اور پر اعتماد ہیں۔ سنگھ کے سربراہ نے ملک کی ساحلی حدود کی حفاظت پر زیادہ زور دیئے جانے کی ضرورت بھی اجاگر کی۔انہوں نے کہاکہ ہماری حدود اور پانی سرحدوں پر سیکورٹی نگرانی پہلے سے اچھی ہے۔سماج کے مختلف طبقوں کو آپس میں خیر سگالی اور تعاون بڑھانے کے لیے کوشاں ہونا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔