بھٹکل کے نستار ساحل سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کے خلاف ماہی گیروں نے کاروار پر پہنچ کر دیا ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2020, 12:15 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8؍ ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے  منڈلّی پنچایت حدود کے نستار ساحل سے سمندری ریت غیر قانونی طور نکالے جانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ماہی گیروں کے ایک وفد نے کاروار پہنچ کر ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔

ماہی گیروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ساحل سمندر پر واقع   ذخیرےسے رات کے وقت غیر قانونی طورپر ریت نکالنے کا سلسلہ بہت مدت سے چلا ہوا ہے ۔ اس میں سمندری ریت کو ندیوں سے نکالی گئی ریت میں ملا کر فروخت کرنے والے بااثر افرد کے گروہ شامل ہیں ۔ اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف ریت نکالنے والے گروہ حملے کرتے ہیں اس لئے اس علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پید اہوگیا ہے۔ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ خاندانوں کے لئے یہ غیر قانونی ریت کاکاروبار ایک بڑی مشکل کا سبب بنتا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی افسران کے پاس بارہا شکایت کی گئی ہے مگر ا س پر روک لگانے کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ چونکہ سمندر کے اس کنارے پر اسکول اور رہائشی گھر موجود ہیں اس لئے  سمندری کٹاؤ کابہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ سمندری اچھال کے وقت موجیں گھروں کے قریب پہنچنے لگی ہیں، کیونکہ سمندرلہروں سے تحفظ کی یہ قدرتی ریت کی دیوار کمزور ہوتی جارہی ہے۔

وفد کے اراکین نے میمورنڈم کے ذریعے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے فوراً اس غیر قانونی کاروبار پر روک لگانے کے اقداما ت کریں۔ میمورنڈم قبول کرتے ہوئےڈی سی نے وفد کے اراکین سے کہا کہ وہ اس کاروبار میں افراد کے نام اور شناخت انہیں بتائیں، وہ ضرور اس ضمن میں مناسب اقدام کریں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔